Maktaba Wahhabi

30 - 242
ومبتدعہ، جہمیہ، معتزلہ، أشاعرہ اور ماتریدیہ وغیرہ کی کتابوں سے دامن بچایا جائے، ہاں ان کے باطل کو جاننے اور اس کی تردید کرنے اور اس سے لوگوں کو آگاہ کرنے کے لئے کوئی پڑھتا ہے تو جائز ہے ۔ ۴۔ ایسے اصلاح کرنے والے دعاۃ اورمبلغین کا کھڑا ہونا،جو سلف صالحین کے عقیدہ کی تجدید کرتے اور اس سے بھٹکے ہوئے لوگوں کی گمراہیوں کی تردید کرتے ہوں ۔ دوسرا باب توحید کی حقیقت اور اس کی اقسام کے بیان میں توحید، اس کائنات کی خلقت اور اس کی تدبیر میں اﷲ تعالیٰ کو اکیلا ماننا، اور عبادت کو صرف اسی کے لئے خالص کرنا، اس کے علاوہ ہر ایک کی عبادت کو چھوڑدینا، اور اس کے لئے جو اسمائے حُسنٰی اور بلند صفات ہیں ثابت کرنا،اور نقص اور عیب سے اس کی ذات والا صفات کو منزہ سمجھنا توحید ہے ۔ اور توحید کی یہ تعریف، اس کی تینوں قسموں کو شامل کرلیتی ہے، جس کا بیان درجِ ذیل ہے ۔ 1۔ توحیدِ ربوبیت اس میں پانچ فصلیں ہیں : پہلی فصل : توحیدِ ربوبیت کی حقیقت، اور اس کے فطری ہونے، اور مشرکین کا اس توحید کو تسلیم کرنے کا بیان ۔ دوسری فصل : قرآن اور سنّت میں لفظِ ’’ رب ‘‘کے مفہوم کا بیان، ربوبیت کے بارے میں گمراہ امّتوں کے تصوّرات اور ان کا رد ۔ تیسری فصل : کائنات، اﷲ کے حکم کی مطیع ومنقاد ہوکر اس کے آگے جھکی ہوئی ہے
Flag Counter