Maktaba Wahhabi

130 - 242
شخص فلاں نچھتر میں شادی کرتا ہے تو اسے یہ نتیجہ حاصل ہوگا، جو فلاں نچھتر میں سفر کرے گا، وہ ان نتائج کا حامل ہوگا، اور جو فلاں ستارے کے وقت پیدا ہوا اسے اس طرح کی برکت یا نحوست حاصل ہوگی، جیسا کہ کچھ غیر معیاری سفلی مجلات میں اس طرح کی باتیں ’’ ستاروں کی گردش ‘‘کے نام سے شائع ہوتی رہتی ہیں اور جسے لوگ بڑی دلچسپی سے پڑھتے ہیں ۔ بعض گنوار اور کمزور ایمان والے ان جوتشیوں کے پاس جاتے ہیں اور ان سے اپنی زندگی کے مستقبل کے متعلق، اور اس میں پیش آنے والے اہم واقعات اور اپنی شادی وغیرہ کے متعلق پوچھتے ہیں ۔ جو شخص علمِ غیب کا دعویٰ کرتا ہے، یا ایسے شخص کو سچا سمجھتا ہے، وہ مشرک اور کافر ہے، اس لئے کہ وہ اﷲ تعالیٰ کا ایسے علم میں شریک ہونے کا دعویٰ کررہا ہے جو کہ اس کے لئے خاص ہے،اور ستارے اﷲ کے مطیع وفرمانبردار مخلوق ہیں، ان کے بس میں کچھ بھی نہیں ہے، نہ وہ نحوست پر دلالت کرتے ہیں اور نہ سعادت پر، نہ موت پر نہ زندگی پر،بلکہ یہ سب ان شیاطین کے کارنامے ہیں جو آسمان سے چوری چھپے غیبی خبریں سنتے ہیں ۔ دوسری فصل : جادو گر، کاہن اور عرّاف کے پیشے کے بارے میں یہ تمام حرام اور شیطانی کام ہیں جو عقیدہ توحید میں خلل ڈالتے یا نقص پیدا کردیتے ہیں، اس لئے کہ یہ تمام شرکیہ کاموں سے ہی انجام دئے جاتے ہیں ۔ ۱۔ جادو جادو ایک مخفی عمل ہے اور اس کے اسباب بہت ہی باریک ہوتے ہیں : جادو کا نام ’’ سحر ‘‘اس لئے رکھا گیا ہے کہ یہ بہت ہی پوشیدہ امور سے حاصل کیا جاتا ہے، جسے آنکھیں نہیں دیکھ سکتیں، اور وہ منتر، جھاڑ پھونک، کچھ کلمات، جڑی
Flag Counter