Maktaba Wahhabi

149 - 242
چھٹی فصل اﷲ کے قانون سے ہٹ کر فیصلہ دینا اﷲ تعالیٰ پر ایمان اور اس کی عبادت کا تقاضہ یہ ہے کہ اس کے احکام کے سامنے سرِ تسلیم خم کیا جائے اور اس کی نازل کردہ شریعت سے راضی اور خوش رہا جائے، عقائد اور اقوال اور باہمی تنازعات، مال اور قتل کے مقدموں، اور نیز حقوق اور دیگر اختلافی معاملات میں اﷲ کی کتاب اور اس کے رسول کی سنت کی طرف رجوع کیا جائے، کیونکہ اﷲ ہی حقیقی حاکم ہے اور فی کے لئے اسی کی طرف رجوع کرنا چاہئے، اسی بنا پر حُکّام پر واجب ہے کہ وہ اﷲ کی شریعت کے مطابق فیصلہ کریں، اور رعایا کے لئے ضروری ہے کہ وہ اﷲ کی کتاب اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق فیصلہ طلب کریں ۔ حکمرانوں کے لئے اﷲ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے : ﴿ اِنَّ اللّٰہِ یَاْمُرُکُمْ اَنْ تُؤَدُّوْا الْاَمٰنَاتِ اِلٰی اَہْلِہَا وَاِذَا حَکَمْتُمْ بَیْنَ النَّاسِ اَنْ تَحْکُمُوْا بِالْعَدْلِ ﴾(النساء :58 ) ترجمہ : ’’ بے شک اﷲ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے کہ امانتیں ان کے مالکوں تک پہنچادو، اور جب لوگوں کے درمیان فیصلہ کرو تو انصاف کے ساتھ کرو ‘‘ اور رعایا کو یہ حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : ﴿ یَآ اَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْٓا اَطِیْعُوْا اللّٰہِ وَاَطِیْعُوْا الرَّ سُوْلَ وَ اُوْلِی اْلاَمْرِ مِنْکُمْ فَاِنْ تَنَازَعْتُمْ فِیْ شَئْیٍ فَرُدُّوْہُ اِلَی اللّٰہِ وَالرَّسُوْلِ اِنْ کُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ ج ذٰلِکَ خَیْرٌ وَّاَحْسَنُ تَاْوِیْلاً﴾(النساء :59) ترجمہ : ’’اے ایمان والو:اﷲ کی اطاعت کرواور رسول کی اطاعت کرو اورانکی جو تم میں صاحبِ امر ہوں ‘اگر تم آپس میں کسی معاملے میں اختلاف کرلو تو اسے اﷲاور
Flag Counter