Maktaba Wahhabi

88 - 242
۳۔ توحیدِ اسماء وصفات کا مکمل یا اسکے کسی ایک حصہ کا انکار کرنے والوں کی تردید اسماء وصفات کا انکار کرنے والے تین قسم کے لوگ ہیں : ۱۔ جہمیہ : یہ جہم بن صفوان کے متّبعین ہیں، اور یہ لوگ اﷲ کے اسماء وصفات کا سرے سے ہی انکار کرتے ہیں ۔ ۲۔معتزلہ :یہ واصل بن عطاء کے پیروکار ہیں،جو حضرت حسن بصری رحمہ اﷲ کی مجلس سے الگ ہوا ( اور اسی کی وجہ سے معتزلی مشہور ہوا )یہ لوگ اﷲ تعالیٰ کے اسماء کو اس طرح مانتے ہیں کہ وہ ایسے الفاظ ہیں جن کاکوئی معنیٰ نہیں ہے اور تمام صفاتِ الٰہی کی نفی کرتے ہیں ۔ ۳۔ أشاعرہ اور ماتریدیہ اور ان کے متبعین : یہ اﷲ تعالیٰ کے بعض أسماء اور بعض صفات کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے ۔ وہ شبہ جس پر ان تمام نے اپنے مذہب کی بنیاد رکھی ہے، ان کے دعوے کے مطابق وہ اﷲ تعالیٰ کی اس کی مخلوق سے مشابہت دینے سے فرار اختیار کرنا ہے، اس لئے کہ مخلوق کو بھی ان میں سے بعض أسماء ( نام )رکھے جاتے ہیں، اور وہ بھی ان میں سے بعض صفات سے متصف ہیں، تو پھر لفظ کے اشتراک سے، نام، صفت اور ان دونوں کے معنی میں اشتراک لازم آجاتا ہے، اور اس طرح ان کی نظر میں مخلوق کی مشابہت خالق سے لازم ہوجاتی ہے، اس سے بچنے کے لئے انہوں نے ان دونوں میں سے کسی ایک کو اپنے اوپر لازم قرار دے لیا : أ ۔ یا تو ان أسماء وصفات کی تاویل کرکے انہیں ان کے ظاہر سے پھیر دیا جائے، جیسے : وجہ ( چہرہ )کی تاویل، ذات سے اور ید ( ہاتھ )کی تاویل نعمت سے ۔ ب۔ یا ان نصوص کے معنی کو اﷲ تعالیٰ کے سپرد کردیا جائے، تو وہ کہتے ہیں : اﷲ تعالیٰ
Flag Counter