Maktaba Wahhabi

87 - 242
۱۔ وہ اﷲ تعالیٰ کے اسماء وصفات کو اسی طرح ثابت کرتے ہیں جیسے کہ وہ ظاہری کتاب وسنت میں مذکور ہوئے ہیں، اور وہ الفاظ جن معانی پر دلالت کرتے ہیں اس کو مانتے ہیں، انکے ظاہری مفہوم کی تاویل نہیں کرتے اور نہ ہی ان کے الفاظ اور معانی کو ان کی جگہ سے پھیرتے ہیں ۔ ۲۔ اہلِ سنّت والجماعت، اﷲ تعالیٰ کے اسماء وصفات سے مخلوق کے صفات کی مشابہت سے نفی کرتے ہیں، جیسا کہ فرمانِ الٰہی ہے : ﴿ لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ وَھُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرُ ﴾ ( شوری : 11 ) ترجمہ : اس کی مثل ( اﷲ تعالیٰ کی )کوئی چیز نہیں ‘ وہ خوب سننے اور دیکھنے والا ہے ۔ ۳۔ اہلِ سنّت والجماعت،اﷲ تعالیٰ کے اسماء وصفات کو ثابت کرنے میں کتاب وسنت سے آگے نہیں بڑھتے، جن اسماء وصفات کو اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت کیا ہے اس کی تصدیق کرتے ہیں، اور جن اسماء وصفات کی نفی کی ہے ان کی نفی کرتے ہیں، اور جن کے متعلق اﷲ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے سکوت اختیار فرمایا ہے اس کے متعلق خاموشی اختیار کرتے ہیں . ۴۔اہلِ سنّت والجماعت، اس بات کا عقیدہ رکھتے ہیں کہ اﷲتعالیٰ کے تمام اسماء وصفات محکم ہیں، جنکا معنیٰ اور مفہوم سمجھ میں آتا ہے اور جنکی توضیح وتشریح کی جاتی ہے، اور یہ متشابہ نہیں ہیں اور نہ ہی وہ انکے معنیٰ اور مفہوم کو اﷲ تعالیٰ کے سپرد کرتے ہیں، جیسا کہ چندمعاصر مؤلفین اور مصنفین نے ان پر دروغ گوئی کرتے ہوئے یا انکے مسلک سے ناواقفیت کی بنا پر انکی طرف ان باتوں کو منسوب کیا ہے۔ ۵۔ اسماء وصفات کی کیفیت کو اﷲ تعالیٰ کے سپرد کرتے ہیں اور ان کے متعلق بحث نہیں کرتے ۔
Flag Counter