Maktaba Wahhabi

90 - 242
(الإسراء : 110) ترجمہ : آپ کہہ دیجئے کہ تم لوگ اﷲ کو اﷲ کے نام سے پکارو یا رحمن کے نام سے پکارو، جس نام سے چاہو اسے پکارو، تمام بہترین نام اسی کے لئے ہیں ۔ اﷲ تعالیٰ کا سورہ فرقان میں ارشاد ہے: ﴿ وَاِذَا قِیْلَ لَہُمُ اسْجُدُوْا لِلرَّحْمٰنِ قَالُوْا وَمَا الرَّحْمٰنُ ﴾ ( الفرقان : 60) ترجمہ : جب کافروں سے کہا جاتا ہے کہ ’’ رحمن ‘‘کے لئے سجدہ کرو، تو وہ کہتے ہیں کہ ’’ رحمن ‘‘کون ہے ؟۔ اس طرح یہ مشرکین، جہمیہ، معتزلہ اور اشاعرہ اور ماتریدیہ اور ان کے علاوہ ان تمام لوگوں کے اسلاف ہوئے جنہوں نے اﷲ تعالیٰ سے ان أسماء وصفات کی نفی کی جسے اس نے اپنے لئے، یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے لئے ثابت کیا ہے، بُرے اخلاف کے کیا ہی بدترین اسلاف ہیں ۔ ان کی تردید مختلف طرح سے کی جائے گی : ۱)اﷲ تعالیٰ نے اپنے لئے اسماء وصفات کو ثابت کیا ہے اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اس کے لئے اسماء وصفات کو ثابت کیا ہے،اﷲ تعالیٰ کی ذات سے تمام اسماء وصفات کی نفی یا اس کے کسی ایک حصے کی نفی، ان تمام چیزوں کی نفی کرنا ہے جسے اﷲ تعالیٰ نے یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ثابت کیا ہے اور یہ اﷲ اور اس کے رسول کی مخالفت ہے ۔ ۲)کسی مخلوق میں ان صفات میں سے کسی ایک کا ہونا، یا مخلوق کا ان ناموں میں سے چند ناموں کے رکھ لینے سے اﷲ اور اس کی مخلوق میں مشابہت ضروری نہیں ہے، اس لئے کہ اﷲ تعالیٰ کے جو اسماء وصفات ہیں وہ اس کے لئے خاص ہیں اور مخلوق کے جو نام اور صفتیں ہیں وہ ان کے لئے خاص ہیں، جس طرح اﷲ تعالیٰ کی ذات دیگر مخلوق کی ذات کے مشابہ نہیں ہے، اسی طرح اس کے اسماء وصفات مخلوق کے اسماء وصفات سے مشابہ نہیں
Flag Counter