Maktaba Wahhabi

53 - 242
تخلیق کا مصدر اور اس کے نفع ونقصان کا منشأ ہے، اس کے بعد وہ ان وسائل کی طرف منتقل ہوتا ہے جو اس کے قریب ہیں، اور اس کے اور ان اشیاء کے درمیان تعلق استوار ہوتا ہے، اسی لئے توحیدِ اُلوہیت، توحیدِ ربوبیت کا دروازہ ہے،اسی لئے اﷲ تعالیٰ نے مشرکین پر اسی طریقے سے حجت پیش کیا، اور اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ وہ بھی اسی طرح ان پر دلائل پیش کریں ۔ فرمانِ تعالیٰ ہے : ﴿ قُل لِّمَنِ الْاَرْضُ وَمَنْ فِیْہَآ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ٭سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰہِ قُلْ اَفَلَا تَذَکَّرُوْنَ ٭ قُلْ مَن رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ ٭ سَیَقُوْلُوْنَ ِاللّٰہِ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ ٭ قُلْ مَنْ بِیَدِہٖ مَلَکُوْتُ کُلِّ شَیْ ئٍ وَّہُوَ یُجِیْرُ وَلَا یُجَارُ عَلَیْہِ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ٭ سَیَقُوْلُوْنَ ِﷲ ِ قُلْ فَاَنّٰی تُسْحَرُوْنَ ﴾ ( المؤمنون : 84تا89) ترجمہ : ’’اے میرے پیغمبر ! آپ ان سے پوچھئے اگر تمہیں معلوم ہو تو بتاؤ کہ زمین اور اس میں رہنے والوں کا مالک کون ہے ؟ تو وہ یہی جواب دیں گے کہ ان کا مالک اﷲ ہے، آپ کہئے تو پھر تم نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے ہو ؟اے میرے پیغمبر ! ان سے پوچھئے کہ ساتوں آسمانوں اور باعظمت عرش کا رب کون ہے ؟ وہ لوگ جواب دیں گے کہ اﷲ ہی ہے، تو کہہ دیجئے کہ پھر تم کیوں نہیں ڈرتے ؟ پوچھئے کہ تمام چیزوں کا اختیار کس کے اختیار میں ہے ؟ جو پناہ دیتا ہے اور جس کے مقابلے میں کسی کو پناہ نہیں دی جاتی، بتلاؤ اگر تم جانتے ہو ؟ تو وہ یہی جواب دیں گے کہ اﷲ ہی ہے، کہہ دیجئے کہ پھر تم کدھر سے جادو کردئے جاتے ہو؟ نیز فرماتا ہے : ﴿ ذٰلِکُمُ اللّٰہِ رَبُّکُمْ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ خَالِقُ کُلِّ شَیْ ئٍ فَاعْبُدُوْہُ ﴾ ( الا نعام :102)ترجمہ : وہی اﷲ تمہارا رب ہے، اس کے علاوہ کوئی معبود (برحق )نہیں ہے،وہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا ہے، پس تم لوگ اس کی عبادت کرو۔
Flag Counter