Maktaba Wahhabi

36 - 242
(۸)..... سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اپنی صحت کے ایام میں اتنی نیکی کر لو۔ جو بیماری کے نقصان کے لیے کافی ہو سکے اور اپنی عمر کو غنیمت جانتے ہوئے عمل صالح کا اتنا توشہ تیار کر لو جو موت کے بعد تمہارے کام آ سکے۔[1] (۹)..... سیّدنا عمرو بن میمون اودی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ میسر نعمتوں کو آنے والی پانچ پریشانیوں سے پہلے غنیمت جانو، بڑھاپے سے پہلے جوانی کو، بیماری سے پہلے تندرستی کو، تنگ دستی سے پہلے فراخ دستی کو، مصروفیت سے پہلے فراغت کو اورموت سے پہلے حیات کو۔[2] (۱۰)..... سیّدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دانا وہ ہے جو اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے احکام پر کار بند رکھے اور اپنے اعمال و احوال کا محاسبہ کرتا رہے ناکارہ وہ ہے جو اپنی سفلی خواہشات کا غلام بنا رہے اوربلا اطاعت کے اللہ تعالیٰ سے اپنی پذیرائی کی آرزو رکھے۔ اللہ تعالیٰ سعدی کا بھلا کرے، کیسی اچھی نصیحت کرگئے ہیں : خیرے کن اے فلاں و غنیمت شمار عمر ازاں پیشترکہ بانگ برآید فلاں نماند ٭٭٭
Flag Counter