Maktaba Wahhabi

35 - 242
کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا۔ پھر ان دونوں میں سے ایک اللہ کی راہ میں شہید ہو گیا۔ اس کی شہادت کے ایک ہفتہ بعد دوسرا آدمی اپنی طبعی موت سے فوت ہو گیا۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اس کی نماز جنازہ پڑھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکاء جنازہ سے دریافت فرمایا۔ تم نے مرنے والے کے لیے کیسی دعامانگی ہے؟ تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا ہم نے اس کے لیے رحمت و مغفرت کی دعاء مانگی ہے اور یہ بھی کہا ہے اے اللہ تو اس کو اس کے شہید بھائی سے ملا دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو اس کی ہفتہ بھر کی نمازیں اور دوسرے اعمال کیاہوئے؟ ہفتہ پہلے شہید ہونے والے کے درجہ کے مقابلہ اس کی ہفتہ کی نمازوں اور روزوں کی وجہ سے اس کا درجہ اتنا اونچا ہے کہ آسمان بھی زمین سے اتنا اونچا نہیں ۔[1] (۶)..... سیّدنا عبداللہ بن شداد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ قبیلہ بنو عذرہ کے تین آدمی مسلمان ہوئے، ان میں سے ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جہادکو گیا اور لڑتا ہوا شہید ہو گیا اور دوسرے آدمی نے دوسرے غزوہ میں جام شہادت نوش کر لیا، کچھ عرصہ بعد تیسرا آدمی بھی اپنی طبعی موت فوت ہو گیا۔ سیّدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے خواب میں ان تینوں کو جنت میں دیکھا مگر طبعی موت مرنے والا ان دونوں شہیدوں سے پہلے جنت میں داخل ہوا اور پہلے شہید ہونے والا ان دونوں کے بعدجنت میں داخل ہوا سیّدنا طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں مجھ کو اس صورت حال پر بڑا تعجب ہوا صبح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا سبب پوچھا کہ طبعی موت مرنے والاان دونوں شہیدوں سے پہلے جنت میں کس طرح داخل ہوا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس آدمی سے افضل کوئی شخص نہیں جو بڑی عمر پائے اورپوری عمر سبحان اللّٰہ، اللّٰہ اکبر اور لا الہ الا اللّٰہ کہتے کہتے گزاری ہو۔ (۷)..... حضرت سعیدبن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مومن آدمی کی عمر کا ہر دن غنیمت ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرض ادا کرتا ہے۔ نمازیں پڑھتا ہے اور اللہ کی یاد میں مصروف رہتا ہے۔
Flag Counter