﴿ہُوَاللّٰہِ الَّذِی لَاإِلٰہَ إِلاَّ ہُوَالْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ ج سُبْحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشْرِکُوْنَ٭ ہُوَاللّٰہِ الْخَالِقُ الْبَارِی ئُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰی ج یُسَبِّحُ لَہُ مَا فِی السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ﴾ (الحشر :22تا24)
ترجمہ : وہ اﷲ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، وہ شہنشاہ ہے، ہر عیب سے پاک ہے، سلامتی دینے والا ہے، امن وسکون عطا کرنے والا ہے، سب کا نگہبان ہے، زبر دست ہے، ہر چیز پر غالب ہے، شانِ کبریائی والا ہے، اﷲ مشرکوں کے شرک سے پاک ہے ۔ وہ اﷲ پیدا کرنے والا، ہر مخلوق کو اسکا وجود دینے والا ہے، اسکی صورت بنانے والا ہے، تمام پیارے نام اسی کے لئے ہیں، آسمانوں اور زمین میں پائی جانے والی ہر چیز اسی کی پاکی بیان کرتی ہے، اور وہ زبر دست بڑی حکمتوں والا ہے ۔
مندرجہ بالا آیتیں، اﷲ تعالیٰ کے لئے اسماء وصفات کو ثابت کرتی ہیں ۔
۲۔ذیل میں اﷲ تعالیٰ کے اسماء وصفات،احادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے پیش خدمت ہیں :
حضرت ابو ہریرہ رضی اﷲ سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : "إِنَّ ِاللّٰہِ تِسْعَۃً وَّتِسْعِیْنَ إِسْمًا،مِائَۃً إِلاَّ وَاحِدًا، مَنْ أَحْصَاھَا دَخَلَ الْجَنَّۃَ"( متفق علیہ )ترجمہ : اﷲ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں،ایک کم سو ہیں، جو شخص اسے یاد کرتا ہے وہ جنت میں داخل ہوگا ۔(۱)
(۱)اس کا مطلب یہ ہے کہ جو ان ننانوے ناموں کو سیکھتا، اور ان کے ذریعے سے اﷲ سے دعا مانگتا، اور ان کے ذریعے سے اس کی عبادت کرتا ہے تو جنت میں داخل ہوگا اور یہ ان اسماء کی خاصیت شمار ہوگی ۔
اﷲ تعالیٰ کے اسماء اسی تعداد میں ہی منحصر نہیں ہیں بلکہ وہ بے شمار ہیں جیسا کہ
|