Maktaba Wahhabi

60 - 242
کرتے تو ان کے اعمال ضائع ہوجاتے ۔ نیز فرمان ہے : ﴿ لَئِنْ اَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَلَتَکُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ ﴾( الزمر : 65) ترجمہ :اگر آپ نے اﷲ کا کسی کو شریک بنایا تو آپ کا عمل ضائع ہوجائے گا ۔ اور اس لئے کہ توحید کی یہ قسم بندے پر واجب ہونے والا پہلا حق ہے ‘ جیسا کہ ارشاد ہے : ﴿وَاعْبُدُوا اللّٰہِ وَلاَ تُشْرِکُوْا بِہٖ شَیْئًا وَّبِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا﴾ ( النساء: 36) ترجمہ :اور اﷲ کی عبادت کرو، اور اس کے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ بناؤ، اور والدین کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو ۔ فرمان باری تعالی ہے: ﴿ وَقَضٰی رَبُّکَ اَلاَّ تَعْبُدُوْا اِلاَّ اِیَّاہُ وَبِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا ﴾ (بنی اسرائیل : 23۔24 )ترجمہ : تیرے رب نے حکم دیا ہے کہ سوائے اس کے اور کسی کی پرستش نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو ۔ نیز فرمانِ باری ہے: ﴿ قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّکُمْ عَلَیْکُمْ أَلَّا تُشْرِکُوْا بِہٖ شَیْئًا وَبِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًا﴾ (الأنعام:151تا153)ترجمہ :آپ کہئے، آؤ میں پڑھ کر سناؤں وہ چیزیں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کردی ہیں، وہ یہ ہیں کہ کسی چیز کو اﷲ کا شریک نہ بناؤ، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو ۔
Flag Counter