Maktaba Wahhabi

163 - 242
کے سامنے آتا ہے، اور دوسری وہ زبان جو اس کے چھپے ہوئے رازوں کی ترجمانی کرتی ہے ۔﴿ وَاِذَا لَقُوا الَّذِیْنَ آمَنُوْا قَالُوْا آمَنَّا وَاِذَا خَلَوْا اِلٰی شَیٰطِیْنِہِمْ قَالُوْا اِنَّا مَعَکُمْ اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَہْزِئُ وْنَ ﴾ ( البقرۃ : 14) ترجمہ : اور جب ایمان والوں سے ان کی ملاقات ہوتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے، اور جب اپنے شیطانوں کے ساتھ تنہائی میں ہوتے ہیں، تو کہتے ہیں کہ ہم تو تمہارے ساتھ ہیں ہم تو صرف مسلمانون کا مذاق اڑاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کتاب وسنت سے منہ موڑا اور ان پر عمل کرنے والوں کا مذاق اڑایا اور انہیں حقیر جانا، اورکتاب وسنت کے آگے سرِ تسلیم خم کرنے سے انکار کردیا، اور اپنے پاس موجود اس علم پر پھولے نہیں سمائے، جس کی کثرت سے سوائے برائی اور تکبر میں اور اضافہ ہو،اور جس کااور کوئی فائدہ نہیں، آپ ہمیشہ انہیں وحی الٰہی پر عامل لوگوں کا مذاق اڑاتے ہوئے پائیں گے۔ ﴿ اَ للّٰہُ یَسْتَہْزِیُ بِہِمْ وَیَمُدُّہُمْ فِیْ طُغْیَانِہِمْ یَعْمَہُوْنَ﴾ (البقرۃ : 15)ترجمہ : اﷲ ان کا مذاق اڑارہا ہے، اور ان کو ان کی سرکشی میں بڑھنے دے رہا ہے، جس میں وہ بھٹک رہے ہیں ۔ اﷲ تعالیٰ نے مومنوں کی طرف اپنی نسبت کرنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایاہے : ﴿ یَآ اَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوا اتَّقُوْ اللّٰہِ وَکُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِیْنَ ﴾ ( التوبۃ : 119)ترجمہ :اے ایمان والو ! اﷲ سے ڈرو اور سچ بولنے والوں کے ساتھ ہوجاؤ ۔ اور یہ تمام الحادی تحریکیں، جھگڑالو ہیں، اس لئے کہ ان کی بنیاد ہی باطل پر رکھی گئی ہے ۔ کمیونزم خالقِ کائنات کا انکار کرتا ہے، اورآسمانی ادیان سے اعلان جنگ کرتا ہے، کون ایسا عقلمند شخص ہے جو یقینی اور عقلی حقائق سے منہ موڑ کر بغیر کسی مذہبی عقیدے کے اس دنیا میں زندگی گذارنا چاہتا ہے، اگر کوئی ایسا ہے تو وہ یقینًا عقل سے پیدل ہوگا ۔
Flag Counter