Maktaba Wahhabi

151 - 242
: ﴿وَمَن لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہِ فَاُوْلٰئِکَ ہُمُ الْکٰفِرُوْنَ﴾ ( المائدۃ : 44)ترجمہ : ’’ اور جو لوگ اﷲ کی طرف سے نازل شدہ حکم کے مطابق فیصلہ نہیں کریں گے، وہی لوگ کافر ہیں ‘‘ ﴿ وَمَن لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہِ فَاُوْلٰئِکَ ہُمُ الظَّالِمُوْنَ﴾ ( المائدۃ :45) ترجمہ : ’’ اور جو لوگ اﷲ کی طرف سے نازل شدہ حکم کے مطابق فیصلہ نہیں کریں گے، وہی لوگ ظالم ہیں ‘‘ ﴿ وَمَن لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہِ فَاُوْلٰئِکَ ہُمُ الْفٰسِقُوْنَ﴾ ( المائدۃ : 47) ترجمہ : ’’ اور جو لوگ اﷲ کی طرف سے نازل شدہ حکم کے مطابق فیصلہ نہیں کریں گے، وہی لوگ فاسق ہیں ‘‘ احکامِ الٰہی کے مطابق فیصلہ کرنا، اور ہر تنازعہ میں اسی سے فیصلہ طلب کرنا لازم وضروری ہے، علماء کے اجتہادی اقوال کے اختلاف میں بھی،کسی خاص مذہب کے لئے تعصب کے، اور کسی خاص امام کی تعیین کے بغیر، انہی اقوال کو قبول کرنا چاہئے جن کی تائید کتاب وسنت کی دلائل سے ہوتی ہو، اسی طرح حقوق کے تمام تنازعات اور مقدمات میں بھی کتاب وسنت کی طرف رجوع کرنا چاہئے، نہ کہ صرف ( نکاح وطلاق جیسے )عائلی قوانین میں، جیسا کہ عموما ان ممالک میں دیکھا جاتا ہے، جنہیں اسلامی ممالک کہا جاتا ہے ۔ اس لئے کہ اسلام ایک کُل (اکائی )ہے جس کے جُز ( حصّے )نہیں ہو سکتے ۔ جیسا کہ ارشادِ ربّانی ہے : ﴿ یَآ اَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوا ادْخُلُوْا فِی السِّلْمِ کَآفَّۃً﴾ ( البقرۃ :208) ترجمہ : ’’ اے ایمان والو ! اسلام میں پورے طور پر داخل ہوجاؤ ‘‘ نیز فرمایا :﴿ اَفَتُؤْمِنُوْنَ بِبَعْضِ الْکِتَابِ وَتَکْفُرُوْنَ بِبَعْضٍ ﴾ ( البقرۃ : 85 ) ترجمہ : ’’ کیا تم لوگ اﷲ کی کتاب کے بعض حصوں کو مانتے ہو اور بعض کا انکار
Flag Counter