جنت حرام کردی ہے، اور اس کا ٹھکانہ جہنم ہے، اور ظالموں کا کوئی مدد گار نہ ہوگا ۔
۴)شرک انسان کے تمام نیک اعمال کو تباہ کردیتا ہے ۔جیسا کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا :﴿ وَلَوْ اَشْرَکُوْا لَحَبِطَ عَنْہُمْ مَّا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ ﴾ (الأنعام :88)
ترجمہ : اگر وہ لوگ شرک کرتے تو ان کے اعمال ضائع ہوجاتے ۔
اور فرمانِ الٰہی ہے :﴿ وَلَقَدْ اُوْحِیَ اِلَیْکَ وَاِلَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِکَ لَئِنْ اَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَلَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ ﴾ ( الزمر : 65)
ترجمہ : ’’ یقینا تیری طرف بھی، اور تجھ سے پہلے کے تمام نبیوں کی طرف بھی وحی کی گئی ہے کہ اگر تو نے شرک کیا تو بلا شبہ تیرا عمل ضائع ہوجائے گا، اور بالیقین تو خسارہ پانے والوں میں ہوجائے گا ۔‘‘
۵)مشرک کا خون اور مال حلال ہے، جیسا کہ ارشادِ ربّانی ہے :
﴿ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِکِیْنَ حَیْثُ وَجَدْتُّمُوْہُمْ وَخُذُوْہُمْ وَاحْصُرُوْہُمْ وَاقْعُدُوْا لَہُمْ کُلَّ مَرْصَدٍ﴾ ( التوبۃ : 5)
ترجمہ : مشرکین کو جہاں پاؤ قتل کرو، اور انہیں گرفتار کرلو، اور انہیں گھیر لو، اور ہر گھات میں لگنے کی جگہ پر ان کی تاک میں بیٹھے رہو ۔
اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :"أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتّٰی یَقُوْلُوْا لَا إِلٰہَ إِلاَّاﷲُ، فَإِذَا قَالُوْا لَا إِلٰہَ إِلاَّاللّٰہُ عَصَمُوْا مِنِّی دِمَائَھُمْ وَأَمْوَالَھُمْ إِلاَّ بِحَقِّھَا"(متفق علیہ)ترجمہ :’’مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جہاد کروں جب تک کہ وہ لاإلٰہ إلاّاﷲکو مان لیں،جس نے لاإلٰہ إلاّ اﷲکہا مجھ سے اس نے اپنا مال اور جان بچا لیا مگر اسلام کے حق سے‘‘
۶۔ اور شرک سب سے بڑا گناہ ہے ۔ جیسا کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ ہے :" أَلَ
|