Maktaba Wahhabi

100 - 242
دوسرے کو بھی پکارتا ہے، یا بعض عبادتیں انکے لئے ادا کرتا ہے، جیسے : قربانی، نذر ونیاز،خوف وامید اور محبت وتعظیم وغیرہ ۔ مندرجہ ذیل امور کی وجہ سے شرک سب سے بڑا گناہ ہے : ۱)اس لئے کہ یہ الٰہی خصوصیات میں مخلوق کو خالق کے مشابہ قرار دینا ہے، جس نے اﷲ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا تو اس نے اسے اﷲ کے مشابہ قرار دیا،اور یہ سب سے بڑا ظلم ہے، جیسا کہ فرمانِ الٰہی ہے :﴿ اِنَّ الشِّرْکَ لَظُلْمٌ عَظِیْمٌ ﴾( لقمان : 13) ترجمہ : بلا شبہ شرک بہت بڑا ظلم ہے ۔ ظلم : کسی چیز کو اس کی جگہ سے ہٹا کر دوسری جگہ پر رکھنے کو کہتے ہیں ۔ جس نے غیراﷲکی عبادت کی تو اس نے عبادت کا استعمال غلط جگہ پر کیا، اور اسے اسکے حق میں ادا کیا جو اس کا مستحق نہیں ہے اور یہ سب سے بڑا ظلم ہے ۔ ۲۔ اﷲ تعالیٰ نے اس کے متعلق صاف طور پر بتلادیا کہ جو شرک میں مبتلا ہونے کے بعد توبہ نہیں کرتا، اس کی مغفرت ہرگز نہیں ہوگی، جیسا کہ فرمانِ الٰہی ہے : ﴿ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ اَن یُّشْرَکَ بِہٖ وَ یَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَن یَّشَآئُ ﴾ (النساء : 48۔116)ترجمہ : بے شک اﷲ تعالیٰ اس بات کو معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک بنایا جائے، اور اس کے علاوہ گناہوں کو جس کے لئے چاہتا ہے معاف کردیتا ہے۔ ۳۔ اور اﷲ نے اس بات کی بھی خبر دی ہے کہ اس نے مشرک پر جنت حرام کر دیا ہے اور وہ ہمیشہ کے لئے دوزخ کی آگ میں رہے گا ۔ارشادِ باری ہے : ﴿ اِنَّہٗ مَن یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ حَرَّمَ اللّٰہِ عَلَیْہِ الْجَنَّۃَ وَماْوَاہُ النَّارُ وَمَا لِلظَّالِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍ ﴾ ( المائدۃ : 72) ترجمہ : بے شک جو اﷲ کے ساتھ کسی دوسرے کو شریک ٹہرائے گا تو اﷲ نے اس پر
Flag Counter