Maktaba Wahhabi

193 - 238
یہ مذہب بھی اس اس بات کے قائل ہے کہ وہ ہمیشہ ہمیشہ دوزخ میں رہے گا اور اس بات کے قائل ہیں کہ وہ سرے سے کسی عذاب کا مستحق بھی نہ ہوگا کے درمیان معتدل مذہب ہے۔ صحابۂ کرام کے بارے میں راہ اعتدال: ’’وفی اصحاب رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم ‘‘ سے علامہ رحمہ اللہ اہل سنت کا صحابہ کے بارے میں معتدل عقیدہ کو بیان کر رہے ہیں کہ) روافض کی دریدہ دہنی مشہور ہے کہ یہ بدبخت حضرات صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین پر دشنام طرازی کرتے ہیں ، ان پر لعنت کرتے ہیں اور بسا اوقات ان میں سے سب کی یا بعض کی تکفیر بھی کرتے ہیں اللہ ان کے چہرے بگاڑے۔ روافض میں سے اکثر بے شمار صحابہ اور حضرات خلفاء پر دشنام طرازی کے ساتھ ساتھ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ان کی اولاد میں حد درجہ غلو کرتے ہیں وہ ان میں الہٰیت کا اعتقاد رکھتے ہیں ۔ ان کا سرغنہ عبداللہ بن سبا یہودی تھا جو برائے نام مسلمان ہوا تاکہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ریشہ دو ایناں اور سازشیں کرے جیسا کہ یہود نے اسلام سے پہلے نصرانیت کو اپنی سازشوں کا نشانہ بنایا اور نصرانیوں کے خلاف حیلوں اور مکاریوں سے انہیں برباد کیا۔ عبداللہ بن سبا کا یہ سبائی ٹولہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ظاہر ہوا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ان کے فتنہ کا سر کچلنے کے لیے انہیں زندہ جلوا دیا۔ ان نامرادوں کی بابت حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یہ شعر معروف ہے: لما رأیت الامر امرا منکرا احجبت ناری و دعوت قنبرا ’’جب میں نے ان کا معاملہ حد سے زیادہ سنگین ہوتے دیکھا تو آگ کا الاؤ جلایا اور (انہیں پکڑ پکڑ کر آگ میں جھونکنے کے لیے اپنے غلام) قنبر کو بلایا۔‘‘ جب کہ خوارج کا قبلہ روافض کے بالکل الٹ سمت ہے۔ یہ حضرت علی، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ اور ان دونوں بزرگوں کے ساتھی صحابہ سب کی تکفیر کے قائل ہیں ۔ چناں چہ انہوں نے ان حضرات کی تکفیر بھی کی اور ان کے قتال کر کے ان کی جان و مال کو حلال بھی جانا۔ اہل سنت و الجماعت روافض کے غلو اور خوارج کی تقصیر کے درمیان راہ اعتدال پر ہیں ۔ رب تعالیٰ کی ہدایت سے یہ اصحابِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے علم وفضل کا اور ان کی بابت اس بات کا اعتراف و اقرار کرتے ہیں کہ حضرات صحابہ کرام اس امت کے سب سے زیادہ کامل ایمان والے، اسلام والے، علم والے اور حکمت والے ہیں ، البتہ وہ ان میں غلو کر کے ان کی عصمت کا اعتقاد نہیں رکھتے، بلکہ ان کے حقوق ادا کرتے ہیں اور ان کے عظیم الشان کارناموں ، اسلام کی نصرت و حمایت میں ان
Flag Counter