Maktaba Wahhabi

240 - 238
ہوئی۔ ان کے اسماء گرامی یہ ہیں ۔ ۱۔ سیدہ خدیجہ بنت خویلد: یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے پہلی زوجہ ہیں جن کے ساتھ بعثت سے قبل مکہ میں نکاح ہوا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر مبارک پچیس برس تھی۔ جب کہ سیدہ رضی اللہ عنہا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پندرہ برس بڑی تھیں اور جب تک زندہ رہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی دوسری خاتون سے نکاح نہ کیا۔ سوائے ابراہیم رضی اللہ عنہ کے اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ساری اولاد انہیں سے عطا فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے پہلے ایمان لانے والی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ہی تھیں اور امررسالت و نبوت میں انہوں نے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کمر ہمت بندھائی۔ سیدہ نے ہجرت سے تین سال قبل ۵۶ سال کی عمر میں اس دار فانی کو الوداع کہا۔ ۲۔ سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا : ان کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا۔ ۳۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا : ان کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا۔ اس وقت ان کی عمر چھ سال تھی۔ اور ہجرت کے بعد جب کہ ان کی عمر نو سال تھی ان کے ساتھ بنا کی۔ ۴۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا : یہ بھی ازواج مطہرات میں سے ہیں جن کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خاوند ابوسلمہ کی وفات کے بعد نکاح فرمایا۔ ۵۔ سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا : ان کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے خاوند زید بن حارثہ کے انہیں طلاق دے دینے کے بعد نکاح فرمایا۔ زیادہ صحیح قول یہ ہے کہ خود اللہ نے ان کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آسمانوں میں نکاح پڑھایا۔ ۶،۷،۸،۹: جو یر یہ بنت حارث، صفیہ بنت حیی، حفصہ بنت عمر اور زینب بنت خزیمہ: یہ سب بھی ازواج مطہرات میں سے ہیں اور یہ امت امت کی مائیں بھی ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آخرت میں بھی ازواج ہیں ۔ اور ان سب سے علی الاطلاق سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ صدیقہ رضی اللہ عنہا افضل ہیں ۔
Flag Counter