Maktaba Wahhabi

78 - 238
رب تعالیٰ کا علم ماضی و مستقبل کی ہر چیز پر محیط ہے: اس کے بعد اس آیت کریمہ کو ان الفاظ پر ختم کیا گیا ہے اس بات کا فائدہ دیتے ہیں کہ رب تعالیٰ کا علم ہر چیز پر حاوی اور محیط ہے، خواہ وہ امورِ ما فیہ ہوں یا حاضرہ اور مستقبلہ، خواہ ان کا تعلق عالم علوی سے یا عالم سفلی سے، خواہ وہ امورِ واجبہ ہوں یا جائزہ اور مستحیلہ (کہ ان کا وجود واجب ہو یا ممکن ہو یا محال ہو)۔ زمین و آسمان کی ذرہ بھر چیز بھی اس کے احاطہ علم سے باہر اور مخفی نہیں ۔ یہ اس آیت کی شان یہ ہے کہ ہر اعتبار سے ہر ایک چیز پر رب تعالیٰ کے احاطہ کو بیان کر رہی ہے۔ _________________________________________________ اصل متن :…وقولہ سبحانہ: ﴿وَتَوَکَّلْ عَلَی الْحَیِّ الَّذِیْ لَا یَمُوتُ﴾ (الفرقان: ۵۸) ’’اور اس (اللہ) زندہ پر بھروسہ رکھو جو (کبھی) نہیں مرے گا۔‘‘ _________________________________________________ شرح:… کائنات کا ذرّہ ذرّہ رب تعالیٰ کے سامنے عیاں ہے اور اسکے قبضہ قدرت میں ہے: یہ سارے جہان رب تعالیٰ کی قدرت میں اس طرح ہیں جس طرح بندے کے ہاتھ میں رائی کا دانہ ہوتا ہے کہ اس کی قدرت کے قبضہ سے اس کائنات کی کوئی شے باہرنہیں ۔ اسمائے اربعہ میں واؤ کے ذریعے مفصل لانے کی معنوی بلاغت کا بیان: باوجود یکہ یہ چاروں ایک ہی موصوف کی صفات تھیں مگر پھر بھی ان کے درمیان واؤ کے ذریعے فصل کیا گیا تاکہ تقریر کے معنی میں اور زیادتی پیدا ہو (کہ پکی بات ہے اور اس کی بار بار تاکید کی جاتی ہے کہ یہ مذکورہ صفات صرف اور صرف اللہ ہی کی ہیں )۔ دوسرے واؤ اپنے سے ماقبل مذکور وصف کے محقق اورمقرر ہونے (پر دلالت کرتی ہے اور اس کی تحقیق اور تقریر) کو مقتضی ہوتی ہے (کہ واؤ کے ماقبل مذکور وصف ہر حال میں پایا جا رہا ہے اور یہ بات پکی ہے جس میں کسی شک و شبہ کی گنجائش نہیں ) اس معنوی بلاغت کے اعتبار سے اس واؤ کو ایسی صفات کے درمیان لانا نہایت عمدہ ٹھہرا جو ایک دوسرے کے مقابل ہیں کیوں کہ اس بات کا وہم ہو سکتا ہے کہ کسی ذات کا ان تمام صفاتِ متقابلہ (یعنی متضاد صفات) کے ساتھ متصف ہونا بعید ہے کیوں کہ ظاہر اوّلیت آخریت کے متنافی ہے، اس طرح ظاہریت باطنیت کا ایک ہی ذات میں جمع ہونا بظاہر متبعد اور محال نظر آتا ہے مگر واؤ نے اس وہم کو دور کر دیا کیوں کہ واؤ ما قبل کے محقق اور مقرر ہونے کو بتلاتا ہے کہ اگرچہ ما قبل مذکور صفت مابعد مذکور صفت کے متضاد ہے مگر اس کے باوجود
Flag Counter