Maktaba Wahhabi

293 - 505
اور ارشاد فرمایا: [ترجمہ: ’’وہ لوگ، کہ ان کے صبر کے بدلے میں، انہیں دوہرا اجر دیا جائے گا‘‘]۔ اور ارشاد فرمایا: [ترجمہ: اور بلاشک صبر کرنے والوں کو اُن کا اجر کسی شمار کے بغیر ہی دیا جائے گا]۔ کوئی (اللہ تعالیٰ کا) مقرّب بنانے والا کام (یعنی کوئی اچھا عمل) ایسا نہیں، مگر اس کا اجر اندازے اور حساب سے ہے، مگر صبر۔ اور انہوں (یعنی اللہ تعالیٰ) نے وعدہ فرمایا، کہ وہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ ارشادِ تعالیٰ ہے: [ترجمہ: ’’ اور تم صبر کرو، بلاشبہ اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔‘‘] اور انہوں (یعنی اللہ تعالیٰ) نے نصرت کو صبر کے ساتھ مشروط فرمایا، چنانچہ ارشاد فرمایا: [’’ترجمہ: ’’کیوں نہیں، اگر تم صبر کرو اور تقویٰ اختیار کرو اور وہ اپنے اسی جوش میں تم پر آ پڑیں، تو تمہارے رب پانچ ہزار نشان زدہ فرشتوں کے ساتھ تمہاری مدد فرمائیں گے۔‘‘] اور انہوں (یعنی اللہ تعالیٰ) نے صبر کرنے والوں کے لیے ان باتوں (یعنی انعامات اور نوازشات) کو جمع فرمایا، جنہیں اُن کے علاوہ کسی اور کے لیے جمع نہیں فرمایا، چنانچہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا: [ترجمہ: ’’وہ لوگ، کہ انہی پر اُن کے رب کی جانب سے (کئی) مہربانیاں اور عظیم رحمت ہے اور وہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔‘‘]
Flag Counter