Maktaba Wahhabi

419 - 505
سے روایت نقل کی ہے: أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ إِذَا خَافَ قَوْمًا، قَالَ: ’’یقینا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی قوم سے خوف لاحق ہوتا، تو کہتے: [اَللّٰہُمَّ نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِہِمْ وَ نَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ]۔ [1] [اے اللہ! ہم آپ کو اُن کے سینوں میں کرتے ہیں اور اُن کی شرارتوں سے آپ کی پناہ لیتے ہیں۔] شرحِ حدیث: [فِیْ نُحُوْرِہِمْ]: أَيْ فِيْ مُقَابَلَتِہِمْ، فَادْفَعْہُمْ عَنَّا۔[2] ’’یعنی اُن کے مقابلے میں، سو آپ انہیں ہم سے دُور فرما دیجیے۔‘‘ تین علماء کے اس پر تحریر کردہ عنوانات: i: امام ابو داؤد لکھتے ہیں: [مَا یَقُوْلُ الرَّجُلُ إِذَا خَافَ قَوْمًا] [3] [آدمی کسی قوم سے خوف زدہ ہونے پر جو کہتا ہے]۔
Flag Counter