Maktaba Wahhabi

68 - 505
مبحث دوئم مصیبتوں کی آمد سے پہلے کرنے کے کام تمہید: کچھ باتیں بندے کو اللہ تعالیٰ کے غضب سے بچانے اور کچھ اس کا نشانہ بنانے والی ہیں۔ بندے کو چاہیے، کہ اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا سبب بننے والے کاموں سے کلّی طور پر دُور رہے اور ان کی خفگی سے محفوظ کرنے والے اقوال و اعمال میں جُتا رہے۔ اسی سلسلے میں حسبِ ذیل دس اعمال کے بارے میں توفیقِ الٰہی سے گفتگو کی جا رہی ہے: ۱: شکر کرنا ۲: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی سے بچنا ۳: دنیوی سزاؤں کا موجب بننے والے اعمال سے گریز کرتے رہنا ۴: گناہوں کی معافی طلب کرتے رہنا ۵: نیکی کے میسر آنے والے مواقع سے خوب فائدہ اٹھانا ۶: تنگی میں قُربِ الٰہی کے لیے آسودگی میں نیکیاں کمانا ۷: آنے والے مصائب سے بچانے والے اذکار کا اہتمام کرنا ۸: دعا کرتے رہنا ۹: سکھ اور چین کے زمانے میں بہت زیادہ دعائیں کرنا ۱۰: صدقہ و خیرات کرتے رہنا
Flag Counter