Maktaba Wahhabi

86 - 505
انہوں نے فرمایا: ’’قَیِّدُوْا نِعَمَ اللّٰہِ عَزَّ وَ جَلَّ بِالشُّکْرِ لِلّٰہِ تَعَالٰی۔‘‘[1] [’’اللہ عزوجل کی نعمتوں کو اللہ تعالیٰ کے شکر کی بیڑیاں پہناؤ‘‘]۔  -۲- رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی سے کلّی اجتناب اللہ تعالیٰ کی ناراضی، غضب اور عذاب سے بچنے کے لیے ضروری ہے، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی سے یکسر دُور رہنے کا شدید اہتمام کیا جائے۔ متعدد نصوص اور واقعات اس حقیقت کو واضح کرتے ہیں۔ ذیل میں اس سلسلے میں تفصیل ملاحظہ فرمائیے: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کا موجبِ عذاب ہونا: دو دلائل: ا: ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {فَلْیَحْذَرِ الَّذِیْنَ یُخَالِفُوْنَ عَنْ أَمْرِہِ أَنْ تُصِیبَہُمْ فِتْنَۃٌ أَوْ یُصِیبَہُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ}[2] [پس جو لوگ اُن (یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم) کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں، انہیں ڈرنا چاہیے، کہ انہیں کوئی فتنہ آ پہنچے یا انہیں بہت دردناک عذاب پہنچے]۔
Flag Counter