Maktaba Wahhabi

143 - 505
یَا قَیُّوْمُ۔[1] - xxviii - امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا چھوڑنا[2] حضراتِ ائمہ احمد اور ترمذی نے حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت نقل ہے، کہ بلاشبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’وَ الَّذِيْ نَفْسِيْ بِیَدِہٖ لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ، وَ لَتَنْہَوُنَّ عَنِ الْمُنْکَرِ أَوْ لَیُوْشِکَنَّ اللّٰہُ أَنْ یَبْعَثَ عَلَیْکُمْ عِقَابًا مِنْ عِنْدِہٖ، ثُمَّ لَتَدْعُنَّہٗ، فَلَا یَسْتَجِیْبُ لَکُمْ۔‘‘[3] [اس ذات کی قسم جن کے ہاتھ میں میری جان ہے! یقینا تم نیکی کا حکم ضرور دو گے اور بلاشبہ تم بُرائی سے ضرور منع کرو گے، وگرنہ بلاشک تم پر اللہ تعالیٰ اپنی جانب سے عذاب ضرور بھیجیں گے، پھر تم یقینا اُن سے ضرور دعا کرو گے، لیکن وہ تمہاری دعا قبول نہیں کریں گے]۔ اس حدیث سے مراد یہ ہے …جیسا کہ شیخ احمد البنا نے بیان کیا ہے… کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم کھا کر بیان فرمایا، کہ دو باتوں میں سے لا مُحالہ ایک بات ہو گی: تمہاری طرف سے [امر بالمعروف اور نہی عن المنکر] سر انجام دینا یا اللہ تعالیٰ کی جانب سے تم پر عذاب کا آنا اور اس عذاب کو دُور کرنے کی خاطر تمہاری دعاؤں کا قبول نہ ہونا۔
Flag Counter