Maktaba Wahhabi

303 - 505
۳: ام عطیہ رضی اللہ عنہا کا واقعہ: امام بخاری نے حضرت محمد بن سیرین سے روایت نقل کی، (کہ) انہوں نے بیان کیا: [’’تُوُفِّیَ ابْنٌ لِأُمِّ عَطِیَّۃَ رضی اللّٰه عنہا ۔ فَلَمَّا کَانَ الْیَوْمُ الثَّالِثُ دَعَتْ بِصُفْرَۃٍ، فَتَمَسَّحَتْ بِہِ، وَقَالَتْ: ’’نُہِینَا أَنْ نُحِدَّ أَکْثَرَ مِنْ ثَلَاثٍ إِلَّا بِزَوْجٍ۔‘‘[1] [’’ام عطیہ رضی اللہ عنہ کا بیٹا فوت ہوا۔ وفات کے تیسرے دن انہوں نے صفرہ (ایک زرد قسم کی خوشبو) منگوائی اور اسے استعمال کیا اور فرمایا: ’’ہمیں روکا گیا ، کہ ہم خاوند کے علاوہ کسی پر تین (دن) سے زیادہ سوگ کریں۔‘‘] ۴: ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا واقعہ: امام بخاری نے حضرت زنیب بنت ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’دَخَلْتُ عَلَی أُمِّ حَبِیْبَۃَ زَوْجِ النَّبِيِّ صلي اللّٰه عليه وسلم حِیْنَ تُوُفِّیَ أَبُوْہَا أَبُو سُفْیَانَ بْنُ حَرْبٍ رضی اللّٰه عنہ ، فَدَعَتْ أُمُّ حَبِیبَۃَ بِطِیبٍ فِیہِ صُفْرَۃٌ -خَلُوقٌ أَوْ غَیْرُہٗ- فَدَہَنَتْ مِنْہُ جَارِیَۃً، ثُمَّ مَسَّتْ بِعَارِضَیْہَا۔ ’’میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ (محترمہ) ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے ہاں آئی، جب کہ ان کے والد (ماجد) ابو سفیان بن حرب- رضی اللہ عنہ - فوت ہوئے۔ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے خوشبو منگوائی، جس میں خلوق خوشبو کی زردی یا کسی اور چیز کی ملاوٹ تھی۔ پھر ایک لونڈی نے وہ خوشبو انہیں لگائی، پھر انہوں نے خود اُسے اپنے دونوں رخساروں پر لگایا۔
Flag Counter