Maktaba Wahhabi

171 - 505
’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’مَنْ قَرَأَ بِالْآیَتَیْنِ مِنْ آخِرِ سُوْرَۃِ الْبَقَرَۃِ فِيْ لَیْلَۃٍ کَفَتَاہُ۔‘‘[1] [’’جس نے رات میں سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں پڑھیں، تو وہ اسے کفایت کریں گی۔‘‘] [کَفَتَاہُ] [اسے کفایت کرنے] سے مراد: حافظ ابن حجر اس کی شرح میں متعدّد اقوال ذکر کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں: & یعنی قرآن کریم کی دورانِ نماز یا نماز کے بغیر تلاوت کے ساتھ رات کی عبادت سے کفایت کریں گی۔ & ہر مصیبت کے مقابلے کے لیے کافی ہوں گی۔ & شیطان کے شر کے مقابلے میں کافی ہوں گی۔ & انسانوں اور جنوں کے شر کے مقابلے میں کافی ہوں گی۔[2] اس کی وجہ سے حاصل ہونے والا ثواب کسی اور چیز کے طلب کرنے سے کفایت کرے گا۔ حافظ رحمہ اللہ تعالیٰ مزید لکھتے ہیں: ’’یَجُوْزُ أَنْ یُّرَادَ جَمِیْعُ مَا تَقَدَّمَ۔ وَ اللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ‘‘۔[3] ’’ممکن ہے، کہ سابقہ ذکر کردہ ساری چیزیں (ہی) مراد ہوں۔ یعنی ان دو آیتوں کا رات کو پڑھنا ان سب چیزوں سے کفایت کرے۔ وَ اللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ۔‘‘] ii-----v: حضراتِ ائمہ ابو داؤد، ترمذی اور نسائی نے حضرت عبداللہ بن خُبَیْب رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا:
Flag Counter