Maktaba Wahhabi

509 - 505
-۷-…-۸- عبادت میں محنت کرنا … رب ذوالجلال کی طرف رغبت کرنا اللہ عزوجل نے ان عظیم الشان نعمتوں کا ذکر فرمایا، جو انہوں نے اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا فرمائیں۔ ارشاد فرمایا: {أَلَمْ نَشْرَحْ لَکَ صَدْرَکَo وَوَضَعْنَا عَنکَ وِزْرَکَo الَّذِیْ اَنْقَضَ ظَہْرَکَo وَرَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَo}[1] [ترجمہ: کیا ہم نے آپ کے لیے آپ کا سینہ نہیں کھول دیا؟ اور ہم نے آپ سے آپ کا بوجھ اُتار دیا، جس نے آپ کی پشت توڑ رکھی تھی اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر بلند کر دیا]۔ اللہ تعالیٰ نے ان نعمتوں کے ذکر فرمانے کے بعد، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دو کام کرنے کا حکم دیا۔ ارشاد فرمایا: {فَإِِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْo وإِلٰی رَبِّکَ فَارْغَبْ}[2] [ترجمہ: سو آپ جب فارغ ہو جائیں، تو محنت کیجیے اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت کیجیے]۔ آیات کی تفسیر: حضراتِ مفسرین نے ان آیات کی بہت عمدہ تفسیر بیان کی ہے۔ ذیل میں ان میں سے پانچ کے اقوال ملاحظہ فرمائیے:
Flag Counter