Maktaba Wahhabi

399 - 505
درود پڑھنے کی خاطر مختص کرنے والے کے لیے بشارتِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے، کہ [اللہ تعالیٰ اُسے دنیا و آخرت کی ہر پریشان کن اور غم میں مبتلا کرنے والی بات سے کفایت کریں گے]۔ قارئین کرام! (اَلَیْسَ اللّٰہُ بِکَافٍ عَبْدَہٗ) [کیا اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے لیے کافی نہیں؟] یقینا وہ بہت کافی ہیں۔ iv : - [اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّيْ، لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا] [اللہ تعالیٰ، اللہ تعالیٰ میرے رب ہیں، میں اُن کے ساتھ کسی بھی چیز کو شریک نہیں ٹھہراتا]۔ دو روایتیں: ا: امام ابو داؤد نے حضرت اسماء بنت عُمَیس رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ’’أَلَا أُعَلِّمُکِ کَلِمَاتٍ تَقُوْلِیْنَہُنَّ عِنْدَ الْکَرْبِ أَوْ فِيْ الْکَرْبِ؟‘‘ [اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّيْ، لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا]۔ [1] [’’کیا میں تمہیں (ایسے) الفاظ نہ سکھلاؤں، جنہیں تم غم کے وقت یا غم[2] میں کہو: [اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّيْ، لَا أُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا]۔ ب: امام ابن حبان نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے روایت کی ہے، کہ:
Flag Counter