Maktaba Wahhabi

304 - 505
پھر انہوں نے فرمایا: ’’وَاللّٰہِ! مَا لِيْ بِالطِّیبِ مِنْ حَاجَۃٍ، غَیْرَ أَنِّيْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُولُ: لَا یَحِلُّ لِامْرَأَۃٍ تُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَی مَیِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثِ لَیَالٍ إِلَّا عَلٰی زَوْجٍ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا۔‘‘[1] [’’اللہ تعالیٰ کی قسم! مجھے خوشبو کی کوئی ضرورت نہیں، مگر میں نے بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’اللہ تعالیٰ اور روزِ آخرت کے ساتھ ایمان رکھنے والی خاتون کے لیے جائز نہیں، کہ وہ کسی میت پر تین رات سے زیادہ سوگ کرے، مگر خاوند پر چار ماہ دس دن (سوگ کرے)۔‘‘] ۵: زینب بنت ابی جحش رضی اللہ عنہا کا واقعہ: امام بخاری نے حضرت زینب (بنت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ ) سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’فَدَخَلْتُ عَلٰی زَیْنَبَ ابْنَۃِ جَحْشٍ رضی اللّٰه عنہا حِیْنَ تُوُفِّيَ أَخُوْھَا، فَدَعَتْ بِطِیْبٍ، فَمَسَّتْ مِنْہُ۔‘‘ ’’پھر جب زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کے بھائی فوت ہوئے، تو میں اُن کے ہاں آئی۔ انہوں نے خوشبو منگوائی اور استعمال کی۔‘‘ پھر فرمایا: ’’أَمَا وَ اللّٰہِ! مَالِيْ بِالطِّیْبِ مِنْ حَاجَۃٍ، غَیْرَ أَنِّيْ سِمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَقُوْلُ عَلَی الْمِنْبَرِ: [سنو، اللہ تعالیٰ کی قسم! مجھے خوشبو کے استعمال کی کوئی ضرورت نہیں تھی، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو برسرِ منبر (یہ) کہتے ہوئے سنا:
Flag Counter