Maktaba Wahhabi

141 - 505
ب: قول ابن عباس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے دو باتیں: i: حافظ ابن عبدالبر لکھتے ہیں: ’’ہم نے اسے متصل سند کے ساتھ ان (ابن عباس رضی اللہ عنہ ) سے روایت کیا ہے اور ایسی بات (حضراتِ صحابہ کی جانب سے) اپنی رائے سے نہیں کہی جاتی، اس لیے ان کا یہ قول [مرفوع حکماً] ہو گا۔ (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کی مانند ہو گا)۔ [1] ii: [غلول] سے مراد …جیسا کہ امام اثیر نے بیان کیا ہے… مالِ غنیمت میں خیانت یا مالِ غنیمت تقسیم کیے جانے سے پہلے اس میں سے چوری۔[2] - xxvii - دنیا سے محبت اور موت سے نفرت امام ابو داؤد نے حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’یُوْشِکُ الْأُمَمُ أَنْ تَدَاعٰی عَلَیْکُمْ کَمَا تَدَاعَی الْأَکَلَۃُ إِلٰی قَصْعَتِہَا۔ [’’قریب ہے، کہ (دیگر) امتیں آپس میں ایک دوسرے کو تم پر (اس طرح) ٹوٹ پڑنے کی دعوت دیں، جس طرح کھانے والے اپنے (کھانے کے) پیالے کی طرف ایک دوسرے کو دعوت دیتے ہیں]۔ (یہ سن کر) ایک کہنے والے نے عرض کیا: ’’وَ مِنْ قِلَّۃٍ نَحْنُ یَوْمَئِذٍ؟‘‘
Flag Counter