Maktaba Wahhabi

536 - 505
حرفِ آخر ہر قسم کی حمد و ثنا رب علیم حکیم کے لیے ہے جنہوں نے ایک ناتواں بندے کو اس عظیم موضوع ک متعلق یہ اوراق ترتیب دینے کی توفیق عطا فرمائی۔ اس کتاب میں جو کچھ درست اور صحیح ہے، وہ محض اُن کے فضل و کرم سے ہے اور اس میں جو خلل، نقص، کوتاہی، بھول اور خطا ہے، وہ میری اور شیطان کی جانب سے ہے۔ اللہ تعالیٰ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اِس سے بری ہیں۔ رب حي و قیوم سے اس معمولی عمل کی خیر قبول فرمانے، اس کا نفع عام کرنے اور اس میں موجود کوتاہی، کمی اور غلطی کو معاف فرمانے کی عاجزانہ التجا ہے۔ إِنَّہٗ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ۔ ا: خلاصۂ کتاب: اس کتاب میں توفیقِ الٰہی سے متعدد باتیں اجاگر ہوئیں۔ ذیل میں ان کا خلاصہ ملاحظہ فرمائیے: (۱) مصیبتوں کے آنے کے اسباب: مصائب بطورِ آزمائش آتے ہیں اور بعض لوگوں پر مصیبتیں بطورِ سزا نازل ہوتی ہیں۔ (۲) مصیبتوں کی آمد سے پہلے کرنے کے کام:
Flag Counter