Maktaba Wahhabi

420 - 505
ii: حافظ ابن سُنِّی نے قلم بند کیا: [بَابُ مَا یَقُوْلُ إِذَا خَافَ قَوْمًا] [1] [کسی قوم سے خوف زدہ ہونے پر جو کہے گا، اس کے متعلق باب]۔ iii: شیخ الإسلام ابن تیمیہ رقم طراز ہیں: [مَا یُقَالُ فِيْ لِقَائِ الْعَدُوِّ وَ ذِيْ السُّلْطَانِ] [2] [دشمن اور صاحب اقتدار سے سامنا ہوتے وقت جو (بندہ) کہے گا]۔ - xv- [إِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ اَللّٰہُمَّ اْجُرْنِیْ…] امام مسلم نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے، کہ بے شک انہوں نے بیان کیا: [’’میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ’’مَا مِنْ مُسْلِمٍ تُصِیْبُہٗ مُصِیْبَۃٌ، فَیَقُوْلُ مَا أَمَرَہُ اللّٰہُ تَعَالٰی: ’’کسی بھی مسلمان کو (کوئی) مصیبت پہنچے اور وہ وہی کہے، جس کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے: [3] [إِنَّا لِلّٰہِ وَ إِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔ اَللّٰہُمَّ اْجُرْنِيْ فِيْ مُصِیْبَتِيْ وَأَخْلِفْ لِيْ خَیْرًا مِّنْھَا]۔
Flag Counter