Maktaba Wahhabi

392 - 505
ii: [حَسْبِيَ اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ] [ترجمہ: میرے لیے (ہر مصیبت میں مبتلا کرنے والی بات کے مقابلے میں) اللہ تعالیٰ کافی ہیں اور وہ بہترین کارساز ہیں۔ (یعنی بندوں کے معاملات کی تدبیر اور اُن کے مفادات اور مصالح کی نگہبانی انہیں ہی سونپی جاتی ہے)۔ امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ)، انہوں نے بیان کیا: ’’کَانَ آخِرُ قَوْلِ إِبْرَاہِیْمَ علیہ السلام حِیْنَ أُلْقِيَ فِيْ النَّارِ: [حَسْبِيَ اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ]‘‘ [1] [آگ میں پھینکے جانے کے وقت ابراہیم علیہ السلام کے آخر الفاظ: [حَسْبِيَ اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ] تھے۔‘‘ سابقہ حدیث، کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے آگ میں ڈالے جانے کے وقت [حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ] کہا اور دوسری حدیث، کہ آگ میں ڈالے جاتے وقت اُن کے آخری الفاظ [حَسْبِيَ اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ] تھے، میں کوئی تعارض نہیں، کیونکہ جیسا کہ دوسری حدیث میں واضح طور پر ہے، کہ [حَسْبِيَ اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ] اُن کے آخری الفاظ تھے۔ ان الفاظ سے پہلے وہ [حَسْبُنَا اللّٰہُ وَ نِعْمَ الْوَکِیْلُ] پڑھتے رہے۔ وَ اللّٰہُ تَعَالٰی أَعْلَمُ۔ اس طرح …وَ لِلّٰہِ الْحَمْدُ… دونوں طرح کے الفاظ کا پڑھنا سنتِ
Flag Counter