Maktaba Wahhabi

163 - 505
iv: امام ابن حبان نے اس پر درجِ ذیل عنوان تحریر کیا ہے: [ذِکْرُ الْخَبْرِ الدَّالِّ عَلٰی أَنَّ دُعَآئَ الْمَرْئِ بِأَوْثَقِ عَمَلِہٖ قَدْ یُرْجٰی لَہٗ إِجَابَۃُ ذٰلِکَ الدُّعَائِ] [1] [بندے کی اپنے مضبوط ترین عمل کے ساتھ کی گئی دعا کی قبولیت پر دلالت کرنے والی حدیث کا ذکر]۔ صلي الله عليه وسلم : امام ابن حبان نے اسی حدیث پر حسبِ ذیل عنوان بھی قلم بند کیا ہے: [ذِکْرُ الْخِصَالِ الَّتِيْ یُرْتَجٰی لِلْمَرْئِ بِاسْتِعْمَالِہَا زَوَالُ الْکَرْبِ فِیْ الدُّنْیَا عَنْہُ]۔ [2] [ایسی خصلتوں کا ذکر جن کے کرنے والے سے دنیا میں غم کے دُور ہونے کی توقّع کی جاتی ہے]۔ شرحِ حدیث: i: امام نووی لکھتے ہیں: ’’اِسْتَدَلَّ أَصْحَابُنَا بِہٰذَا عَلٰی أَنَّہٗ یَسْتَحِبُّ لِلْاِنْسَانِ أَنْ یَّدْعُوَ فِيْ حَالِ کُرَبِہٖ، وَفِيْ دُعَائِ الْاِسْتِسْقَائِ وَغَیْرِہٖ بِصَالِحِ عَمَلِہٖ، وَیَتَوَسَّلُ إِلَی اللّٰہِ تَعَالٰی بِہٖ، لِأَنَّ ھٰؤُلَائِ فَعَلُوْہُ فَاسْتُجِیْبَ لَہُمْ، وَذَکَرَہُ النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم فِيْ مَعْرَضِ الثَّنَائِ عَلَیْہِمْ وَجَمِیْلِ فَضَائِلِہِمْ۔‘‘ ’’ہمارے علماء نے اس (حدیث) سے استدلال کیا ہے، کہ مصیبت اور بارش کے لیے دعا وغیرہ کے موقعوں پر انسان کے لیے مستحب ہے، کہ وہ اپنے اچھے اعمال کے ساتھ دعا کرے اور اللہ تعالیٰ کے حضور انہیں وسیلہ بنائے، کیونکہ اُن (تینوں نے) ایسے
Flag Counter