Maktaba Wahhabi

54 - 505
ہیں۔ صحیحین کی روایات کے ثبوت پر امت کے اجماع کے پیشِ نظر ان کے متعلق اقوال علماء ذکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ iii: آیات و احادیث سے استدلال کرتے وقت شروحِ حدیث اور کتبِ تفسیر استفادہ کیا گیا ہے۔ iv: حضراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم اور دیگر سلف صالحین کے اقوال حسبِ ضرورت مختلف مقامات پر تحریر کیے گئے ہیں۔ صلي الله عليه وسلم : کتاب کے مختلف موضوعات کے متعلق حسبِ استطاعت انبیائے سابقین علیہم السلام ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر سلف صالحین کے واقعات درج کیے گئے ہیں۔ صلي الله عليه وسلم i: متقدمین اور متاخرین علمائے امت کی اس موضوع کے متعلق تحریروں سے استفادہ کیا گیا ہے۔ صلي الله عليه وسلم ii: کتاب کے آخر میں مراجع و مصادر کے متعلق تفصیلی معلومات درج کر دی گئیں ہیں، تاکہ اُن کی طرف رجوع کرنے اور اُن سے استفادہ میں آسانی رہے۔ خاکۂ کتاب: علیم و حکیم ربِّ قدیر کے فضل و کرم سے کتاب کی ترتیب و تقسیم بصورتِ ذیل قرار پائی ہے: & مبحث اوّل مصیبتوں کے آنے کے اسباب & مبحث دوئم مصیبتوں کی آمد سے پہلے کرنے کے کام & مبحث سوئم مصیبتوں کی آمد کے بعد کرنے کی باتیں & مبحث چہارم مصیبتوں کے جانے کے بعد کرنے کی باتیں & حرفِ آخر ا: خلاصۂ کتاب
Flag Counter