Maktaba Wahhabi

398 - 505
أُعْطِیْتَ مَرَامَ الدُّنْیَا وَ الْآخِرَۃِ۔‘‘[1] [’’جب تم اپنی (یعنی اپنے لیے) دعا کے سارے وقت کو مجھ پر درود (پڑھنے) میں صرف کرو گے، تو تم دنیا و آخرت کی مراد دئیے جاؤ گے۔‘‘] دو روایات: i: امام احمد کی روایت کردہ حدیث میں ہے: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِذًا یَکْفِیْکَ اللّٰہُ مَا أَھَمَّکَ مِنْ دُنْیَاکَ وَ آخِرَتِکَ۔‘‘[2] [’’تب تمہیں اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت کی تیری ہر پریشان کرنے والی بات سے کفایت کر دیں گے۔‘‘] ii: امام طبرانی کی روایت کردہ حدیث میں ہے: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’إِذًا یَکْفِیْکَ اللّٰہُ مَا ھَمَّکَ مِنْ أَمْرِ دُنْیَاکَ وَ آخِرَتِکَ۔‘‘[3] [’’تب اللہ تعالیٰ تیری دنیا و آخرت کے غم میں مبتلا کرنے والی (ہر) بات سے تجھے کفایت کر دیں گے۔‘‘] خلاصۂ گفتگو یہ ہے، کہ اپنے لیے دعا کرنے کے تمام اوقات کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر
Flag Counter