Maktaba Wahhabi

426 - 505
i: اَلثَّالِثَۃُ: أَنَّہٗ یُزِیْلُ الْہَمَّ وَ الْغَمَّ عَنِ الْقَلْبِ۔ تیسرا (فائدہ): بلاشبہ وہ دل سے پریشانی اور غم کو دُور کر دیتا ہے۔ ii: اَلرَّابِعَۃُ: أَنْ یُجَلِّبَ لِلْقَلْبِ الْفَرْحَ وَ السُّرُوْرَ وَ البَسْطَ۔ چوتھا: وہ دل کے لیے مسرت، سرور اور کشادگی کھینچتا ہے۔ iii: اَلْخَامِسَۃُ: أَنَّہٗ یُقَوِّيْ الْقَلْبَ وَ الْبَدَنَ پانچواں: بے شک وہ دل اور بدن کو قوت دیتا ہے۔ vi: اَلسَّادِسَۃُ: أَنَّہٗ یُنَوِّرُ الْوَجْہَ وَ الْقَلْبَ … چھٹا: یقینا وہ چہرے اور دل کو منور کرتا ہے۔ v : اَلرَّابِعَۃُ وَ الْعِشْرُوْنَ: أَنَّہٗ سَبَبُ تَنْزِیْلِ السَّکِیْنَۃِ، وَ غَشْیَانِ الرَّحْمَۃِ، وَ حُفُوْفِ الْمَلَآئِکَۃِ بِالذَّاکِرِ؛ کَمَا أَخْبَرَ بِہِ النَّبِيُّ صلي اللّٰه عليه وسلم ۔[1] چوبیسواں: بلاشبہ وہ اطمینان کے نازل ہونے، رحمت کے ڈھانپ لینے اور ذکر کرنے والے کے گرد فرشتوں کے گھیرا ڈالنے کا سبب ہے، جیسے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی خبر دی ہے۔ ذکرِ الٰہی کے دیگر فوائد میں سے سولہ فائدے: ذکر الٰہی کے دیگر فوائد میں سے سولہ درج ذیل ہیں: i: إِنَّہٗ یَطْرُدُ الشَّیْطَانُ وَیَقْمَعُہٗ وَیَکْسِرُہٗ۔ بے شک وہ شیطان کو دُور، اس کا قلع قمع کرتا اور اسے توڑتا ہے۔ ii: إِنَّہٗ یُرْضِی الرَّحْمٰنُ عَزَّوَجَلَّ۔ بلاشبہ رحمان عزوجل کو راضی کر دیتا ہے۔
Flag Counter