Maktaba Wahhabi

135 - 505
iii: دو محدثین کے حدیث پر تحریر کردہ عنوانات: ۱: کچھ سادہ لوح یا نیم ملا قسم کے لوگ لو گ تأثر دیتے ہیں، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر زمین میں دھنسائے جانے کا عذاب نہیں آئے گا۔ امت پر آنے والے عذابوں کے بارے میں درست خبر اُن کو ہے یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس بارے میں دو ٹوک بیان مذکورہ بالا حدیث میں گزر چکا ہے۔ ذیل میں امام ابن حبان کا اس حدیث پر تحریر کردہ عنوان بھی پڑھ لیجیے، انہوں نے لکھا ہے: [ذِکْرُ الْخَبْرِ الْمُدْحِضِ قَوْلَ مَنْ نَفٰی کَوْنَ الْمَسْخِ فِيْ ہٰذِہِ الْأُمَّۃِ] [1] [(امت میں دھنسائے جانے کے عذاب) کی نفی کرنے والے کے قول کو باطل کرنے والی حدیث کا ذکر]۔ ۲: گانے بجانے اور اُس کے ساز و سامان سے یکسر دُوری اور قطع تعلق کرنے کے لیے اس حدیث میں بہت بڑی نصیحت ہے۔ دیگر احادیث کے ساتھ اس حدیث پر امام بیہقی کا ذیل میں تحریر کردہ عنوان بھی دیکھ لیجیے: [بَابُ مَا جَائَ فِيْ ذَمِّ الْمَلَاہِيْ مِنَ الْمَعَازِفِ وَ الْمَزَامِیْرِ وَ نَحْوِہَا] [2] [گانے بجانے کے ساز و سامان اور باجوں وغیرہ لہو و لعب کی چیزوں کی مذمت کے بارے میں وارد شدہ چیز (یعنی روایات) کے متعلق باب]۔ iv : یہ حدیث آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی صداقت پر دلالت کرنے والی نشانیوں
Flag Counter