Maktaba Wahhabi

207 - 505
مصیبتوں کی آمد کے بعد کرنے کے کام تمہید: مشکلات، آفات اور مصائب کے آنے پر ہماری ایک بہت بڑی اکثریت قلق، اضطراب، تفکر اور پریشانیوں کا شکار ہو جاتی ہے۔ اسی کیفیت کو (Tension) سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ قرآن و سنت میں کچھ ایسے حقائق بیان کیے گئے ہیں، کہ مصیبتوں کے آنے پر انہیں پیشِ نظر رکھنے سے مصائب کی تلخی اور اُن کی شدّت کا احساس کم یا ختم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کچھ اعمال ایسے ہیں، کہ ایسے موقع پر اُن کے کرنے سے توفیقِ الٰہی سے مشکلات آسان ہو جاتی ہیں۔ قلق، اضطراب، تفکر اور پریشانی اطمینان اور سکون میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ ان حقائق و اعمال کو: [قلق (Tension) دور کرنے کی تدبیریں] کا عنوان بھی دیا جا سکتا ہے۔ ایسے ہی حقائق اور اعمال میں سے انیس درجِ ذیل ہیں: ۱: مصائب کے حتمی طور پر آنے کا اعتقاد ۲: ہر چیز کے اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہونے اور اُنہی کی طرف لوٹنے کا اعتقاد ۳: مصیبتوں کے صرف اذنِ الٰہی سے آنے کا اعتقاد ۴: قضا و قدر پر راضی ہونا ۵: مصیبت میں خیر ہونے کی امید رکھنا
Flag Counter