Maktaba Wahhabi

280 - 505
انہیں (امام) مسلم کی (روایت کردہ) وہ احادیث نہیں پہنچی، جن میں (مصائب و آلام کی بنا پر) درجات کی بندی اور نیکیوں کے لکھے جانے کا صراحۃً ذکر ہے۔‘‘ ہ: امام ابو یعلیٰ اور امام ابن حبان نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’إِنَّ الرَّجُلَ لَتَکُوْنُ لَہٗ عِنْدَاللّٰہِ الْمَنْزِلَۃُ، فَمَا یَبْلُغُہَا بِعَمَلٍ، فَلَا یَزَالُ اللّٰہُ یَبْتَلِیْہِ بِمَا یَکْرَہُ، حَتّٰی یُبَلِّغَہٗ إِیَّاہَا۔‘‘[1] [’’بلاشبہ بندے کا اللہ تعالیٰ کے ہاں (ایک) مقام ہوتا ہے اور وہ عمل کے ساتھ اُس تک پہنچ نہیں پا رہا ہوتا، تو اللہ تعالیٰ اُس کی ناپسندیدہ چیز کے ساتھ اُسے آزمائش میں ڈالتے رہتے ہیں، یہاں تک اُسے اُس (مقام) پر پہنچا دیتے ہیں۔] امام ابن حبان کا حدیث پر تحریر کردہ عنوان: [ذِکْرُ الْبَیَانِ بِأَنَّ الْعَبْدَ قَدْ یَکُوْنُ لَہٗ عِنْدَاللّٰہِ الْمَنَازِلُ فِيْ الْجِنَانِ فَلَا یَبْلُغُہَا إِلَّا بِالْمِحَنِ وَ الْبَلَایَا فِيْ الدُّنْیَا۔][2] [اس بات کا بیان، کہ بندے کے لیے اللہ تعالیٰ کے ہاں جنتوں میں (عالی شان) مراتب ہوتے ہیں، لیکن وہ مصیبتوں اور آزمائشوں کے بغیر اُن تک نہیں پہنچ پاتا۔]
Flag Counter