Maktaba Wahhabi

336 - 505
فَرَطَ مِنْہُ، وَالْعَزِیْمَۃُ عَلٰی تَرْکِ الْمُعَاوَدَۃِ، وَتَدَارُکُ مَا أَمْکَنَہٗ أَنْ یَّتَدَارَکَ مِنَ الْأَعْمَالِ بِالْإِعَادَۃِ۔ فَمَتٰی اِجْتَمَعَتْ ھٰذِہِ الْأَرْبَعُ فَقَدْ کَمُلَ شَرَائِطُ التَّوْبَۃِ۔‘‘[1] شریعت میں [توبہ] [’’گناہ کو اس کی بُرائی کے سبب ترک کرنا، اپنی طرف سے ہونے والی زیادتی پر شرمندہ ہونا، دوبارہ نہ پلٹنے کا عزم اور جن اعمال کی دوبارہ کرنے سے تلافی ممکن ہو، ان کی تلافی کرنا۔ جب یہ چاروں باتیں جمع ہو جائیں، تو بلاشبہ [توبہ] کی شرائط کی تکمیل ہوئی۔‘‘] ۲: گناہوں کی سنگینی اور کثرت کا [توبہ] کی راہ میں رکاوٹ نہ بننا: بض لوگ سمجھتے ہیں، کہ گناہوں کی سنگینی اور کثرت [توبہ] کی راہ میں حائل ہوتی ہے۔ یہ گمان درست نہیں۔ کتاب و سنت کی متعدد نصوص اور ان میں بیان کردہ واقعات اس تصور کی نفی کرتے ہیں۔ ا: چار نصوص: i: ارشادِ باری تعالیٰ: {اِنَّ الَّذِیْنَ یَکْتُمُوْنَ مَآ أَنْزَلْنَا مِنَ الْبَیِّنٰتِ وَالْہُدٰی مِنْ بَعْدِ مَا بَیَّنّٰہُ لِلنَّاسِ فِی الْکِتٰبِ أُولٰٓئِکَ یَلْعَنُہُمُ اللّٰہُ وَ یَلْعَنُہُمُ اللّٰعِنُوْنَ۔ إِلَّا الَّذِیْنَ تَابُوْا وَ أَصْلَحُوْا وَ بَیَّنُوْا فَاُولٰٓئِکَ أَتُوْبُ عَلَیْہِمْ وَ أَنَا التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ}[2]
Flag Counter