Maktaba Wahhabi

179 - 505
[میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کثرت سے یہ (دعا) پڑھتے ہوئے سنا کرتا تھا۔ الحدیث۔ ایک تیسری روایت میں ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: [رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائیں تھیں، جنہیں وہ چھوڑتے نہیں تھے: ’’اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْہَمِّ… الحدیث۔[1] ii-----xii: امام ابو داؤد اور امام نسائی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے: بلاشبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: [اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْجُنُوْنِ وَ الْجُذَامِ، وَ البَرَصِ وَ سَيِّئِ الْأَسْقَامِ] [2] [ترجمہ: اے اللہ! میں بلاشبہ دیوانگی، کوڑھ، پھلبہڑی اور بُری بیماریوں سے آپ کی پناہ طلب کرتا ہوں]۔ iii-----xiii: امام ابو داؤد اور امام نسائی نے حضرت ابو الیَسَر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، کہ: [’’بلاشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: [اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الھَدْمِ، وَ أَعُوْذُبِکَ مِنَ التَّرَدِّيْ، وَ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْغَرَقِ وَ الْحَرَقِ وَ الہَرَمِ، وَ أَعُوْذُبِکَ أَنْ یَّتَخَبَطَّنِيَ الشَّیْطَانُ عِنْدَ الْمَوْتِ،
Flag Counter