Maktaba Wahhabi

178 - 505
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مصیبتوں کے آنے سے پہلے ہی ان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کیا کرتے تھے۔ مصاب سے بچاؤ کا خواہش مند ہر شخص، اُن کے آنے سے پہلے ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ دعاؤں کے ساتھ اُن سے پناہِ الٰہی کا سوال کرتا رہے۔ اس بارے میں ذیل میں پانچ دعائیں ملاحظہ فرمائیے: i-----xi: امام بخاری نے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: [نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہا کرتے تھے: [اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْہَمِّ وَ الْحَزَنِ، وَ الْعَجْزِ وَ الْکَسَلِ، وَ الْجُبْنِ وَ الْبُخْلِ، وَ ضَلَعِ الدَّیْنِ، وَ غَلَبَۃِ الرِّجَالِ] [1] [’’اے اللہ! بلاشبہ میں آپ کی ہم، غم،[2] بے بسی، کاہلی،[3] بخیلی، قرضے کے شدید دباؤ[4] اور آدمیوں کے غلبے سے پناہ طلب کرتا ہوں]۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک دوسری روایت میں ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’فَکُنْتُ أَسْمَعُہٗ یُکْثِرُ أَنْ یَقُوْلَ … الحدیث‘‘۔[5]
Flag Counter