Maktaba Wahhabi

151 - 505
’’میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک مرتبہ نہیں، دو مرتبہ نہیں (بلکہ زیادہ مرتبہ فرماتے ہوئے) سنا: ’’جب بندہ کوئی اچھا عمل کیا کرتا تھا، تو بیماری یا سفر نے اسے اس (عمل) سے مشغول کر دیا، [تو اس کے لیے اسی طرح کا (عملِ) صالح تحریر کیا جاتا ہے، جیسا کہ وہ صحیح اور مقیم ہونے کی حالت میں کیا کرتا تھا]۔ امام بخاری نے اس حدیث پر حسبِ ذیل عنوان لکھا ہے: [بَابٌ یُکْتَبُ لِلْمُسَافِرِ مِثْلُ مَا کَانَ یَعْمَلُ فِيْ الْإِقَامَۃِ] [1] [مسافر کے لیے دورانِ اقامت کیے جانے والے عمل کی مانند (نیکیوں کے) تحریر کیے جانے کے متعلق باب]۔ تنبیہ: [آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا کسی بات کو ایک مرتبہ فرمانا، اس کی اہمیت کو اجاگر کرنا بہت کافی ہے، تو جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی بات کو دو مرتبہ سے زیادہ بار بیان فرمائیں، تو بلاشبہ اس کی اہمیت دوچند ہو گی۔ پھر حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ کا اس بات کو اپنے بیٹے کو متعدد بار سنانا، اس کی اہمیت کی تاکید کرتا ہے۔ ii: امام احمد نے حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، (کہ) انہوں نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا کَانَ عَلٰی طَرِیْقَۃٍ حَسَنَۃٍ مِنَ الْعِبَادَۃِ، ثُمَّ مَرِضَ، قِیْلَ لِلْمَلَکِ الْمُوَکَّلِ بِہٖ: ’’اُکْتُبْ لَہٗ مِثْلَ عَمَلِہٖ إِذَا کَانَ طَلِیْقًا، حَتّٰی أُطْلِقُہ أَوْ أَکْفِتَہُ إلَيَّ۔‘‘[2]
Flag Counter