Maktaba Wahhabi

86 - 242
لیکن ان کا یہ فتویٰ متعدد وجوہات کی بنا پر صحیح نہیں ۔ (۱)..... بڑے بڑے اجلہ صحابہ خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم ، تابعین اور ائمہ محدثین رحمہم اللہ کے جنازے اٹھے مگر ان کے جنازوں کا بازاروں میں اعلان پڑھنے سننے میں نہیں آیا۔ (۲)..... بعض متاخرین نہ جانے کون ہیں اور ان کی دلیل کیا ہے اگر وہ مجتہد بھی تھے تو بھی مجتہد کا اجتہاد دلیل کا محتاج ہوتا ہے۔ (۳)..... ظاہر ہے بعض کا کہنا کافی نہیں ، ہمیں تو قرآن و حدیث سے کام ہے۔ قیل و قال اور کسی کا استحسان دلائل شرعیہ میں ہرگز شامل نہیں چوں غلام آفتابہم ہمہ از آفتاب گویم نہ شبم نہ شب پرستم کہ حدیث خواب گویم ٭٭٭
Flag Counter