Maktaba Wahhabi

136 - 242
محدثین عظام رحمہم اللہ نے اپنی تالیفات میں اس کا ذکر فرمایا ہے۔ چنانچہ صحیح مسلم میں ہے: ((عَنْ عَائِشَۃَ رضی اللّٰه عنہا قَالَتْ وَاللّٰہِ لَقَدْ صَلّٰی رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عَلٰی اِبْنَی بَیْضَائَ فِی الْمَسْجِدِ سُہَیْلٍ وَاَخِیْہِ))[1] ’’سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیضاء نامی صحابیہ کے دونوں بیٹوں سہیل اور اس کے بھائی سہل پر مسجد میں نماز جنازہ پڑھی تھی۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی نمازجنازہ بھی مسجد میں پڑھی گئی تھی۔‘‘ ٭٭٭
Flag Counter