Maktaba Wahhabi

50 - 242
(طٰہ :49۔50)ترجمہ : ہمارا رب وہ ہے جس نے تمام چیزوں کو پیدا کیا ہے، پھر( دنیا میں رہنے کیلئے)انکی رہنمائی کی ہے ۔ یعنی ہمارا رب وہ ہے جس نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا، اور ہر مخلوق کو وہ روپ عطا کیا جو اس کے لئے لائق وزیبا ہے، چاہے ان کے جسم بڑے ہوں، چھوٹے ہوں یا متوسط، اسی طرح ان کے تمام صفات کا معاملہ ہے، پھر ہر مخلوق کو جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے، ہدایت بخشی، یہ ہدایت رہنمائی اور الہام کی ہے، یہی ہدایتِ کاملہ ہے جس کا مشاہدہ تمام مخلوق میں کیا جا سکتا ہے، مخلوق کو آپ پائیں گے کہ وہ اس فائدے کے حصول، اور اس نقصان سے بچنے،کے لئے سر گرداں ہے جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے، حتی کہ اﷲ تعالیٰ نے جانوروں کو بھی وہ ادراک بخشا ہے جس سے وہ اپنے لئے مفید کاموں کو سر انجام دیں، اور نقصان دہ امور سے دور رہ کر اپنے مقصدِ حیات کو سر انجام دینے میں جٹ جائیں، اور اﷲ تعالیٰ کے اس ارشاد کا یہی مطلب ہے : ﴿ اَلَّذِیْ اَحْسَنَ کُلَّ شَیْ ئٍ خَلَقَہٗ﴾ (السجدۃ :7 )ترجمہ : جس نے ہر چیز کو نہایت عمدہ انداز میں پیدا کیا ہے. وہ ذات جس نے تمام مخلوقات کو پیدا کیا، اور انہیں وہ بہترین خلقت عطا فرمائی جس سے بھی بہترعقل نہیں پیش کرسکتی،اور انہیں ان کے مصالح کی ہدایت بخشی، وہی ذات حقیقی رب ہے، اس کا انکار، کائنات کے تمام اشیاء کے وجود کا انکار ہے، اور وہ ہٹ دھرمی اور جھوٹ کا کُھلا اعلان ہے ۔ اﷲ تعالیٰ نے مخلوق کو ہر وہ چیز عنایت فرمائی جس کی وہ دنیا میں محتاج ہے، پھر انہیں اسے استعمال کرنے کا ڈھنگ سکھایا ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس نے مخلوق کی ہر قسم کو اس کے مناسب شکل و صورت عطا کیا، اور نکاح، محبت اور معاشرت کے متعلق ہر جنس کے نر اور مادہ کو انہی کی مناسبت سے شکل عطا کی،اور جسم کے ہر عضو کو جس کے لئے اسے بنایا گیا ہے اس سے فائدہ
Flag Counter