Maktaba Wahhabi

225 - 238
کے اختیار فعل اور مسئولیت کے درمیان جس کا ثبوت ضروریاتِ دین میں سے ہے، اور رب تعالیٰ کی خلق و مشیئت کے عموم کے درمیان جس پر نصوص کی دلالت ہے، جمع ممکن نہیں ۔ بقول ان کے، یہ عمومیت بندے کی مسئولیت کو باطل اور اس کے مکلف ہونے کو منہدم کر دیتی ہے۔ لہٰذا انہوں نے امرونہی کی جانب کو راحج کیا اور خلق و مشیئت کے عموم پر دلالت کرنے والی نصوص کو بندوں کے افعال کے سواء پر خاص مانا۔ یا یہ کہ انہوں نے بندے کو اپنے فعل کا اپنی قدرت و ارادہ سے خالق مانا، یوں انہوں نے اللہ کے سوا بے شمار خالق ثابت کیے۔ اس لیے انہیں اس امت کا مجوسی کہا گیا۔ کیوں کہ یہ مجوسیوں کا عقیدہ ہے کہ شر اور موذی اشیاء کا خالق شیطان ہے اور انہوں نے شیطان کو اللہ کے ساتھ کا ایک خالق مقرر کیا، اسی طرح یہ قدریے ہیں جنہوں نے بندوں کو اللہ کے ساتھ کا ایک خالق قرار دیا۔ ۲۔ جبریہ: دوسرے فرقہ کو جبریہ کہتے ہیں ۔ ان لوگوں نے تقدیر کے اثبات میں بے حد غلو سے کام لیا حتی کہ انہوں نے بندے کے فاعل حقیقی ہونے تک کا انکار کر دیا بلکہ ان کے گمان میں بندہ آزادی، اختیار اور فعل سب سے تہی دست ہے جیسے تیز ہوا میں اڑتا ایک پتا۔ افعال کی بندے کی طرف مجازاً اضافت ہے۔ لہٰذا روزہ، نماز، قتل اور چوروں وغیرہ کی نسبت وہی کچھ کہیں گے جو ہوا چلنے بارش برسنے اور سورج طلوع ہونے کی نسبت کہتے ہیں ۔ ان لوگوں نے اللہ پر ظلم کرنے کا بہتان باندھا اور یہ تہمت دھری کہ اللہ نے بندے کو ان باتوں کا مکلف بنایا جو اس کے حیطۂ قدرت سے باہر ہیں ۔ انہیں ایسے افعال پر سزا دی جا رہی ہے جو ان کا نہیں (بلکہ اللہ کا ہے) انہوں نے اللہ پر یہ الزام لگایا کہ اس نے بندوں کو مکلف بنا کر بیکار کا کام کیا۔ ان لوگوں نے اللہ کے کاموں کی حکمتوں کو باطل قرار دیا۔ خبردار جو یہ فیصلہ کرتے ہیں بے حد برا ہے۔ _________________________________________________ اصل متن :… فصل: ومن أصول أھل السنۃ والجماعۃ أن الدین والایمان قول و عمل قول القلب واللسان وعمل القلب واللسان والجوارح وأن الایمان یزید بالطاعہ و ینقص بالمعصیۃ وھم مع ذلک لا یکفرون أھل القبلۃ بمطلق المعاصی والکبائر کما یفعلہ الخوارج بل الاخوۃ الایمانیۃ ثابتۃ مع المعاصی کما قال سبحانہ: ﴿فَمَنْ عُفِیَ لَہٗ مِنْ اَخِیْہِ شَیْئٌ فَاتِّبَاعٌم بِالْمَعْرُوْف﴾ (البقرۃ: ۱۷۸) وقال: ﴿وَاِِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ اقْتَتَلُوْا فَاَصْلِحُوْا بَیْنَہُمَا فَاِِنْ بَغَتْ
Flag Counter