Maktaba Wahhabi

93 - 505
نہیں چھوڑنی، یہاں تک، کہ میں تمہیں پیغام بھیجوں اور اگر تم دیکھو، کہ ہم نے قوم (یعنی دشمن) کو شکست دی ہے اور انہیں (پاؤں تلے) روند دیا ہے، تو پھر بھی تم نے میرے بلائے بغیر، اپنی جگہ نہیں چھوڑنی۔‘‘ انہوں (یعنی مسلمانوں) نے انہیں شکست دی۔ اُنہوں (یعنی حضرات براء رضی اللہ عنہ ) نے بیان کیا: ’’سو میں نے و اللہ! (مشرکوں کی) خواتین کو اس قدر تیزی سے دوڑتے ہوئے دیکھا، کہ ان کی پازیبیں اور پنڈلیاں ظاہر ہو رہی تھیں اور وہ اپنے کپڑے اٹھائے ہوئے تھیں۔ (ان حالات میں) ابن جبیر رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں نے کہا: ’’اَلْغَنِیْمَۃَ أَيْ الْقَوْمُ! اَلْغَنِیْمَۃَ! ظَہَرَ أَصْحَابُکُمْ فَمَا تَنْتَظِرُوْنَ؟‘‘ [’’(مالِ) غنیمت! اے لوگو! (مال) غنیمت! تمہارے ساتھی غالب آ چکے ہیں، سو تم کس چیز کا انتظار کر رہے ہو؟‘‘] عبداللہ بن جبیر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’أَنَسِیْتُمْ مَا قَالَ لَکُمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم ؟‘‘ [’’کیا تم وہ (بات) بھول چکے ہو، جو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں ارشاد فرمائی تھی؟] انہوں نے جواب دیا: ’’وَ اللّٰہِ! لَنَأْتِیَنَّ النَّاسَ، فَلَنُصِیْبَنَّ مِنَ الْغَنِیْمَۃِ۔‘‘ [و اللہ! یقینا ہم لوگوں کے پاس ضرور جائیں گے اور یقینا مالِ غنیمت سے ضرور حاصل کریں گے]۔ ’’فَلَمَّا أَتَوْھُمْ صُرِفَتْ وُجُوْھُھُمْ، فَأَقْبَلْوْا مُنْہَزِیْنَ، فَذَاکَ إِذْ
Flag Counter