Maktaba Wahhabi

447 - 505
تو اُس سے پوچھا گیا: ’’مَا یُبْکِیْکِ لَعَلَّ أَحَدًا آذَاکَ؟‘‘ [’’آپ کو کس نے رُلایا ہے؟ شاید کسی نے آپ کو اذیّت دی ہے۔‘‘] اُس نے جواب میں کہا: ’’ لَا، وَ لٰکِنْ رَأَیْتُ غَضَارَۃً فِيْ أَھْلِيْ ، وَ قَلَّمَا اِمْتَلَأَتْ دَارٌ سُرُوْرًا إِلَّا اِمْتَلَأَتْ حُزْنًا۔‘‘ [’’نہیں، میں نے اپنے کنبے میں زندگی کی تروتازگی دیکھی، (تو مجھے یاد آیا، کہ) کم ہی کوئی گھر خوشی سے لبریز ہوا، مگر وہ غم سے (بھی) معمور ہوا۔‘‘] حضرت امام مزید تحریر کرتے ہیں: ’’اسحاق بن طلحہ نے بیان کیا: میں ایک دن ان (ہند) کے ہاں گیا، تو میں نے ان سے پوچھا: ’’کَیْفَ رَأَیْتِ عِبَرَاتِ الْمُلُوْکِ؟ ‘‘ [’’بادشاہوں کے آنسوؤں کے متعلق آپ کیا رائے رکھتی ہیں؟‘‘] تو انہوں نے کہا: ’’مَا نَحْنُ فِیْہِ الْیَوْمَ خَیْرٌ مِّمَّا کُنَّا فِیْہِ الْأَمْسَ۔ إِنَّا نَجِدُ فِيْ الْکُتُبِ أَنَّہٗ لَیْسَ مِنْ أَہْلِ بَیْتٍ یَعِیْشُوْنَ فِيْ خَیْرَۃٍ إِلَّا سَیُعْقَبُوْنَ بَعْدَہَا عَبْرَۃً، وَ أَنَّ الدَّہْرَ لَمْ یُظْہِرْ لِقَوْمٍ بِیَوْمٍ یُحِبُّوْنَہٗ إِلَّا بَطَنَ لَہُمْ بِیَوْمٍ یَکْرَہُوْنَہٗ، ثُمَّ قَالَتْ: فَبَیْنَا نَسُوْسُ النَّاسَ وَالْأمْرُ أمْرُنًا إِذَا نَحْنُ فِیْہِمْ سُوْقَۃٌ نَتَنَصَّفُ فَأُفٍ لِدُنْیَا لَا یَدُوْمُ نَعِیْمُہَا
Flag Counter