Maktaba Wahhabi

427 - 505
iii: إِنَّہٗ یَجْلِبُ الرِّزْقَ۔ یقینا وہ رزق کو کھینچ لاتا ہے۔ iv: إِنَّہٗ یَکْسُوْ الذَّاکِرَ الْمَہَابَۃَ وَالْحَلَاوَۃَ وَالنَّضْرَۃَ۔ درحقیقت وہ ذکر کرنے والے کو ہیبت، شیرینی اور تروتازگی کا لباس پہنا دیتا ہے۔ v : إِنَّہٗ یُوْرِثُہٗ ذِکْرُ اللّٰہِ تَعَالٰی کَمَا قَالَ تَعَالٰی: {فَاذْکُرُوْنِیْ اَذْکُرْکُمْ} بلاشک وہ اللہ عزوجل کے اسے یاد کرنے کا سبب بنتا ہے، جیسے کہ (اللہ) تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: [سو تم مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد کروں گا]۔ vi: إِنَّہٗ قُوْتُ الْقَلْبِ وَالرُّوْحِ۔ درحقیقت وہ دل اور روح کی غذا ہے۔ vii: إِنَّہٗ یَحُطُّ الْخَطَایَا وَیُذْھِبُھَا۔ یقینا وہ خطاؤں کا نام و نشان مٹا دیتا ہے۔ viii: إِنَّہٗ یُزِیْلُ الْوَحْشَۃَ بَیْنَ الْعَبْدِ وَبَیْنَ رَبِّہٖ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی۔ بلاریب وہ بندے اور اس کے رب تبارک و تعالیٰ کے درمیان وحشت کو ختم کر دیتا ہے۔ ix: إِنَّہٗ یُنْجِيْ مِنْ عَذَابِ اللّٰہِ تَعَالٰی۔ بلاشبہ وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات دیتا ہے۔ x: إِنَّ الْاِشْتِغَالَ بِہٖ سَبَبٌ لِعَطَائِ اللّٰہِ تَعَالٰی لِلذَّاکِرِ أَفْضَلُ مَا یُعْطِيْ السَّائِلِیْنَ۔
Flag Counter